உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی میں گئی خاتون نے دولہے کے دوست کے ساتھ بنائے جسمانی تعلقات ، رومانس کے بیچ میں آگیا ہارٹ اٹیک اور پھر

    شادی میں گئی خاتون نے دولہے کے دوست کے ساتھ بنائے جسمانی تعلقات ، آگیا ہارٹ اٹیک! ۔ علامتی تصویر ۔

    شادی میں گئی خاتون نے دولہے کے دوست کے ساتھ بنائے جسمانی تعلقات ، آگیا ہارٹ اٹیک! ۔ علامتی تصویر ۔

    ان دنوں سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ پر ایک خبر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ ایک خاتون نے اپنے انٹیمیٹ مومنٹ سے وابستہ ایک ایسی بات بتائی ، جس کو جان کر لوگ دنگ رہ گئے ہیں ۔

    • Share this:
      سوشل میڈیا عجیب و غریب خبروں کا ذخیرہ ہے ۔ آپ کو یہاں کئی مرتبہ ایسی ایسی خبریں مل جائیں گی ، جس کو پڑھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے ۔ ان دنوں سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ پر ایسی ہی ایک خبر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ ایک خاتون نے اپنے انٹیمیٹ مومنٹ سے وابستہ ایک ایسی بات بتائی ، جس کو جان کر لوگ دنگ رہ گئے ہیں ۔

      حال ہی میں ریڈٹ کے ایک گروپ پر خاتون نے عجیب و غریب واقعہ شیئر کیا ۔ خاتون نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ اپنی بیسٹ فرینڈ کی شادی میں گئی تھی ، جہاں اس کو دولہے کا ایک دوست بہت پسند آگیا تھا ۔ وہ پہلی مرتبہ تھا جب خاتون اس شخص سے مل رہی تھی ۔ اس سے پہلے ویڈیو کالج کے ذریعہ اس نے شخص سے بات کی تھی ، مگر تب اس کی دوست اور اس کا ہونے والا شوہر بھی موجود تھے ۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے شخص کے ساتھ پوری شادی میں کافی باتیں کیں اور ڈانس کیا ۔ شادی کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ ہی تھے ۔ جیسے ہی شادی پوری ہوگئی ویسے ہی دونوں رات میں اس شخص کے ہوٹل کے کمرے میں چلے گئے ، جہاں دونوں نے رومانس کیا ۔

      خاتون نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ اس کی زندگی کا سب سے خاص تجربہ تھا ، مگر رومانس کے دوران ہی اس کے سینے میں شدید درد ہونے لگا اور اس کو سانس لینے میں بھی تکلیف ہونے لگی ۔ شخص نے فورا خاتون کی پیٹھ سہلانی شروع کردی اور اس کو پینے کیلئے پانی دیا ۔ پھر رات بھر اس کے ساتھ ہی جاگتا رہا ۔ خاتون نے کہا کہ اس کو شخص کی فکر دیکھ کر کافی اچھا لگا ، مگر وہ اپنی صحت کو لے کر ڈر گئی تھی ۔ اگلے ہی دن وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچی ، جہاں اس نے شرمندگی کے ساتھ یہ پورا قصہ بنایا ۔ ڈاکٹر نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ اس کو دل کا دورہ پڑا ہو ، کیونکہ فیزیکل ورک کے دوران ہارٹ بیٹ تیز ہوجاتی ہے ۔ اس کا ٹیسٹ بھی نارمل آیا ، مگر ڈاکٹر نے اس کو کارڈیولاجسٹ کے پاس جانے کا مشورہ دیا ۔

      خاتون نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کارڈیولاجسٹ نے بھی یہی بات کہی ، مگر اس کو شرم اس بات کی ہے کہ اس کو دو ڈاکٹروں کے سامنے اپنے اس رات کے ذاتی تجربہ کو شیئر کرنا پڑا ۔ خاتون نے پوسٹ پر کئی لوگوں نے کمنٹ کرکے اس کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی تعلقات بنانے دوران ایسا ہونا نارمل ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اپنے بھی کچھ ایسے ہی تجربات کو شیئر کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: