ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں راشن تقسیم کے دوران جھگڑا، پولیس کی فائرنگ میں لڑکی کی موت

پاکستان (Pakistan) کے سب سے برے شہر کراچی (Karachi) کی پی آئی بی کالونی میں راشن تقسیم کےدوران ہوئے جھگڑے پر پولیس کی جانب سے کی گئی ہوائی فائرگ سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ خاتون پاس کی عمات کی چھت پر کھڑی تھی تبھی اسے گولی لگی۔

  • Share this:
پاکستان میں راشن تقسیم کے دوران جھگڑا، پولیس کی فائرنگ میں لڑکی کی موت
علامتی تصویر

پاکستان (Pakistan) کے سب سے برے شہر کراچی (Karachi) کی پی آئی بی کالونی میں راشن تقسیم کےدوران ہوئے جھگڑے پر پولیس کی جانب سے کی گئی ہوائی فائرگ سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ خاتون پاس کی عمات کی چھت پر کھڑی تھی تبھی اسے گولی لگی۔


"جیو ٹی وی" کی خبر کے مطابق پی آئی بی کالونی گورآباد روڈ پر منگل کی رات علاقے میں دو سماجی  تنظیموں کی جانب سے لوگوں کو راشن تقسیم کیا جارہا تھا۔ اسی دمیان لک ڈاؤن (Lockdown) کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر پولیس (Police)موقع پر پہنچی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر وہاں موجود لوگوں سے چلے جانے کیلئے کہا۔ اس درمیان تنظیم کے لوگوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔


اتنے میں پولیس نے لوگوں کو ادھر۔ادھر کرنے کیلئے فائرنگ شروع کردی تو وہیں پاس کی عمارت کی چھت پر کھڑی یاک 26سالہ  لڑکی گولی کا نشانہ بن گئی۔  صبا نام اس گولی کے لگنے سے زخمی ہوگئی۔ ان کے سر میں گولی لگ گئی۔ انہیں ہاس کے ہی ایک اسپتال مں لے جایا گیا مگر ان کی جان نہیں بچ سکی۔ اس واقعے سے علاقے لوگ غصے میں آگئے اور پولیس کے خلاف مظاہرکرنے لگے۔ علاقے کے مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ کرنے والا ہیڈ کانسٹیبل عظیم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی یہ کانسٹیبل علاقے کے لوگوں کو پریشان کرتا رہا ہے۔ اس کے خلاف بڑے افسان سے شکایتیں بھی کی گئیں مگر اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

First published: Apr 15, 2020 02:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading