حافظ سعید کی گیدڑ بھبھکی، کہا سانس بند کردوں گا، دریا سے خون بہے گا، ویڈیو وائرل

حافظ سعید ہندوستان کو للکار رہا ہے کہ 'ہندوستان کہے گا کہ پاکستان کا پانی روکیں گے، کشمیر کے اندر ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی روکیں گے۔ سن اگر تو پانی بند کرے گا تو ہم تیری سانسیں روک دیں گے۔ ان ندیوں میں پھر خون بہے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    اسلام آباد۔ پاکستان کی انتہائی خراب معاشی حالت (Pakistan Economic Crisis)) کے باوجود دہشت گرد اب بھی ہوش میں نہیں آ رہے۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے والے پاکستان نے ایک بار پھر اپنے مذموم عزائم کا اظہار شروع کر دیا ہے۔ 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے ایک بار پھر ہندوستان کے لیے زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔ جہاں ایک طرف پاکستان میں مسلسل تبدیلی مذہب کی خبریں عام ہو رہی ہیں وہیں دوسری طرف حافظ سعید ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لے کر کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے۔

    ویڈیو میں سعید پی ایم مودی کا نام لے کر ان کی ایک تقریر کا حوالہ دے رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کو توڑ کر بنگلہ دیش بنایا تھا۔ ویڈیو میں سعید کہہ رہا ہے کہ آپ بولیں گے تو ہم بھی بولیں گے۔ حافظ سعید ہندوستان کو للکار رہا ہے کہ 'ہندوستان کہے گا کہ پاکستان کا پانی روکیں گے، کشمیر کے اندر ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی روکیں گے۔ سن اگر تو پانی بند کرے گا تو ہم تیری سانسیں روک دیں گے۔ ان ندیوں میں پھر خون بہے گا۔

    پاکستان کی بڑھی فکر،دہشت گردوں کےہاتھ لگ رہےہیں خطرناک ہتھیار، لمحہ بھرمیں کرسکتےہیں تباہ!

    حافظ سعید کا یہ ویڈیو آندھرا پردیش کے بی جے پی سکریٹری نے شیئر کیا ہے۔ حافظ سعید کی یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ لیکن اس ویڈیو سے پاکستان کے ارادے صاف نظر آ رہے ہیں۔

    عمران خان کے قریبی کا بڑا دعویٰ، TTP دہشت گردوں کو پاکستان میں بسانا چاہتے تھے جنرل باجوہ

    جاوید اختر کے بیان سے پاکستان ناراض
    انتہا پسند عالم حافظ سعید دہشت گردی کی منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ امریکہ نے سعید پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے جسے اقوام متحدہ نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کے پانچ مقدمات میں 36 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: