پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ستا رہا ہے ملک کے ٹوٹنے کا ڈر، جنرل قمرجاویدباجوہ پر لگائے سنگین الزام

Youtube Video

عمران خان ملک کے ٹوٹنے سے پریشان ہیں۔ جمعرات کو ایک ریڈیو انٹرویو میں اس تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'پاکستان اس طرف جا رہا ہے کہ یہ سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا'۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان ملک کے ٹوٹنے سے پریشان ہیں۔ جمعرات کو ایک ریڈیو انٹرویو میں اس تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'پاکستان اس طرف جا رہا ہے کہ یہ سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا'۔ معاشی بحران آیا تو سوویت یونین دنیا کی سپر پاور تھا، وہ بھی ٹوٹ گیا۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکی سفارت کار ڈونالڈ لو اور پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔ بتادیں کہ ڈونالڈ لو امریکہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے محکمے میں ڈپٹی سیکرٹری ہیں۔

    عمران خان نے اس پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا، 'ڈونالڈ لو نے کہا تھا کہ اگر عمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو پاکستان کے لیے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے میرے خلاف مہم چلانے کے لیے مقرر کیا تھا اور یہ دھمکی صرف باجوہ کے کہنے پر دی گئی تھی۔ عمران خان نے اس وقت کے آرمی چیف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'باجوہ یہ کیسے طے کر سکتے ہیں کہ ملک کا وزیراعظم ملک کے لیے اچھا ہے یا برا؟'

    عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ پر بلیک میل کرنے کا الزام بھی لگایا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا، 'باجوہ نے بشریٰ بیگم (عمران خان کی اہلیہ) کا ٹیپ ایڈٹ کرکے جاری کیا۔ باجوہ نے مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ایسا کیا تھا۔ وہیں پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم پر حملہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'شہباز شریف کے خلاف 16 ارب روپے کے کرپشن کے مقدمات تھے۔ اس معاملے کے 4 گواہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اس معاملے میں تفتیش کار بھی مر گیا۔

    عمران خان کو ہائی کورٹ سے ملی بڑی راحت، گرفتاری کا ٹلا خطرہ، جانئے پورا معاملہ

    سعودی ولی عہد نے عمران خان کا نمبر کیا بلاک! سعودی عرب میں تختہ پلٹ کی سازش رچ رہے تھے؟

    پاکستان قرض ادا نہ کرسکے گا تو کیا پورا ملک ہو جائے گا گروی ؟ جانئے جواب۔۔۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ ترکی کا ذکر کرتے ہوئے ان پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ترکی نے شہباز شریف کے ساتھ جو کیا ... سوچو وہ ترکی کو بچانے کیلئے جانے والے تھے، لیکن ترکی نے انکار کر دیا۔ ایک چھوٹا سا ملک قطر ہے، انہوں نے اسے آنے کی اجازت دے دی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: