اسلام آباد۔ پاکستان کے حوالے سے ایک انتہائی حیران کن خبر گزشتہ دو تین دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا گیا کہ پڑوسی ملک میں والدین اپنی بیٹیوں اور خاندان کے افراد کی قبروں پر اسٹیل کی سلاخیں اور تالے لگا رہے ہیں تاکہ انہیں ریپ کرنے والوں سے بچایا جا سکے۔ تاہم یہ خبر بالکل غلط نکلی ہے اور لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اس کے ساتھ جو تصویر شیئر کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے کسی شہر کی نہیں بلکہ حیدرآباد کی ہے۔
اس سے قبل ڈیلی ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان میں نیکروفیلیا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، جہاں مرد قبرستانوں سے خواتین کی قبریں کھود کر ان کی لاشوں کی عصمت دری کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اہل خانہ ان قبروں کو لوہے کے جالیوں اور تالے لگا کر محفوظ کر رہے ہیں۔ ڈیلی ٹائمز نے رپورٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی لگائی ، تاہم لوگوں نے اس خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں واقع ایک قبر کی ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کیا، 'یہ قبر ہندوستان میں ہے پاکستان میں نہیں۔ یہ دراب جنگ کالونی، مدنا پیٹ، حیدرآباد، تلنگانہ میں ہے اور اس قبر کو تالا لگا دیا گیا ہے تاکہ کوئی اس قبر میں کسی اور کو دفن نہ کیا جاسکے۔
بھوکے پیٹ پاکستان سے بھڑنے اتری ٹیم انڈیا، ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج مقابلہ، سچن تیندولکر نے۔۔رشتوں میں سدھار کی گنجائش نہ ہو تو ختم کی جاسکتی ہے شادی، سپریم کورٹ کا طلاق پر اہم فیصلہایک اور نیٹیزن نے ٹویٹ کیا، 'دیکھو سچائی قبر سے باہر ہے! 'تالا بند' مقبرہ پاکستان میں نہیں بلکہ ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں مدنا پیٹ میں واقع ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 60 سالہ خاتون کے اہل خانہ نے اس جگہ کی حفاظت کے لیے قبر کو لوہے کی گرل سے بند کر دیا۔
کئی لوگوں نے ٹوئٹر پر حیدرآباد میں واقع اس قبر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ تاہم خبر لکھے جانے تک ڈیلی ٹائمز نے اپنی رپورٹ کو ہٹایا یا مسترد نہیں کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔