نیویارک: ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خواتین، امن اور سلامتی کے معاملے پر بحث کے دوران جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر پاکستان کے وزیر خارجہ کی سخت سرزنش کی۔ ہندوستان نے کہا کہ وہ پاکستان کو اس قابل بھی نہیں مانتا کہ وہ اس طرح کے ' بیہودہ اور جھوٹے پروپیگنڈے' کا جواب دے۔ جموں و کشمیر پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے منگل کو ان کے بیان کو 'بے بنیاد اور سیاسی پر مبنی تبصرہ ' قرار دیا۔ انہوں نے کہا، 'اس سے پہلے کہ میں اپنی بات ختم کروں، میں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان کے ذریعے کیے گئے غیر سنجیدہ، بے بنیاد اور سیاست پر مبنی تبصرے کو خارج کرتی ہوں۔'
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 'خواتین، امن اور سلامتی' پر کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کمبوج نے کہا، 'میرا وفد اس طرح کے بدنیتی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے بھی پاکستان کو نا اہل مانتا ہے۔ بلکہ ہماری توجہ وہ وہاں ہے جہاں یہ ہمیشہ ہونی چاہیے۔ آج کی بحث خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے کے مکمل نفاذ کو تیز کرنے کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔ ہم بحث کے موضوع کا احترام کرتے ہیں اور وقت کی اہمیت کو پہچانتے ہیں۔ اس طرح ہماری توجہ اس موضوع پر رہے گی۔‘‘ روچیرا کمبوج کا یہ شدید ردعمل اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر رواں ماہ کے لیے موزمبیق کی صدارت میں ہونے والے کونسل کی بحث میں اپنے تبصرے میں جموں و کشمیر کا ذکر کیا تھا۔
ہندوستان پہلے ہی پاکستان کو بتا چکا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ کا پورا علاقہ اس کا پورا علاقہ اس کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ ہندوستان نے برقرار رکھا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ اس طرح کی مصروفیت کے لیے دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری اسلام آباد پر عائد ہوتی ہے۔
پاکستان میں روٹی کیلئے ترس رہی عوام، بلوچستان میں 2800 روپے کلو پہنچا20 کلو آٹے کا دام11 چینی موبائل برانڈس کے خلاف فوج کا الرٹ، جوانوں سے فون بدلنے کو کہا گیا
فروری 2019 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات اس وقت شدید کشیدہ ہو گئے تھے جب ہندوستانی جنگی طیاروں نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد (JeM) کے دہشت گرد تربیتی کیمپ پر بمباری کی تھی۔ اگست 2019 میں ہندوستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے خصوصی اختیارات واپس لینے اور سابقہ ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے بعد تعلقات مزید خراب ہوئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔