ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں اڑی افواہ: کراچی کے پاس نظر آئے ہندستانی فائٹر جیٹ،مچا ہنگامہ

گراچی: کوروناوائرس کی مار جھیل رہے پاکستان میں منگل کی دیر شام سوشل میڈیا پر افواہ پھل گئی کہ ہندستانی فضائیہ کے جیٹ فائٹرس کراچی اور بہاول پور کے قریب اڑان بھرتے نظر آئے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان میں ٹویٹر پر یہ ٹرینڈ کرنے  لگا اور لوگ دعوی کرنے لگے کہ ہندستان کے حملے کے ڈر سے کراچی شہر میں فی الحٓل بلیک آؤٹ تک کردیا گیا ہے۔ 

  • Share this:
پاکستان میں اڑی افواہ: کراچی کے پاس نظر آئے ہندستانی فائٹر جیٹ،مچا ہنگامہ
گراچی: کوروناوائرس کی مار جھیل رہے پاکستان میں منگل کی دیر شام سوشل میڈیا پر افواہ پھل گئی کہ ہندستانی فضائیہ کے جیٹ فائٹرس کراچی اور بہاول پور کے قریب اڑان بھرتے نظر آئے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان میں ٹویٹر پر یہ ٹرینڈ کرنے  لگا اور لوگ دعوی کرنے لگے کہ ہندستان کے حملے کے ڈر سے کراچی شہر میں فی الحٓل بلیک آؤٹ تک کردیا گیا ہے۔ 

کراچی: کوروناوائرس کی مار جھیل رہے پاکستان میں منگل کی دیر شام سوشل میڈیا پر افواہ پھل گئی کہ ہندستانی فضائیہ (Indian Air Force) کے جیٹ فائٹرس کراچی اور بہاول پور کے قریب اڑان بھرتے نظر آئے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان میں ٹویٹر پر یہ ٹرینڈ کرنے  لگا اور لوگ دعوی کرنے لگے کہ ہندستان کے حملے کے ڈر سے کراچی شہر میں فی الحال بلیک آؤٹ تک کردیا گیا ہے۔






ان ٹویٹس میںکیا گیا یہ دعویٰ 

ان ٹویٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) کے جیٹ طیاروں کو دیکھا گیا ہے اور ہنگامی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ حالانکہ ہندوستانی فضائیہ نے اس طرح کی کسی کارروائی کی قطعی تردید کی ہے۔ بتادیں کہ پاکستان میں این بی سی کے سابق رپورٹر واج خان نے بھی ٹویٹر پر لکھا ، 'پیارے ، ہندوستان اور پاکستان ، افواہ ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے پی او کے اور سندھ راجستھان کے سیکٹر میں دراندازی کی ہے۔ دونوں ممالک کو اس معاملے کے بارے میں معلومات دینا چاہئے۔ ہماری گزارش ہے کہ آپ پرسکون رہیں اوراس ہفتے مزہ لیں۔


ٹویٹر کے ذریعے پھیلی افواہ
ملی معلومات کے مطابق یہ افواہ صرف ٹویٹر کے ذریعہ پھیلائی گئی تھی۔ کراچی کے کچھ یوزرس نے پہلے دعوی کیا کہ انہوں نے ہندوستانی جنگی طیارے دیکھے ہیں۔ تاہم ، وہ اس بارے میں معلومات نہیں دے سکے کہ انہوں نے آسمان میں اڑنے والے جیٹ کو کیسے پہچان لیا کہ یہ ہندوستان کا ہے۔ ایک یوزر لرائب محیب نے کہا، میں نے خود ہندوستانی جیٹ طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا ہے۔


ایک دیگر یوزر عائشہ ظفر نام کی ایک پروفائل نے لکھا ہے، کراچی کے قریب شاید کافی جیٹ طیارے پرواز بھر رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس ، یہ افواہیں بھی سامنے آئیں کہ پاکستان کے جیٹ فائٹر نے راجستھان کی سرحد میں دراندازی کی کوشش کی ہے۔ ان کا پیچھا کرتے ہوئے ہندستانی طیارے پاکستانی سرحد میں گھس آئے۔

عمران خان کو ستا رہا ہے سرجیکل اسٹرائیک کاڈر
بتادیں کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل ہندستان کی جانب سے ایک اور سرجیکل اسٹرائک(Surgical Strike) یا پپھر ایئر اسٹرائیک(Air Strike)  کا خوف ستا رہا ہے ۔ عمران خان کافی عرصے سے بین الاقوامی منچوں سے بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہیں۔ عمران ہندوستان پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ اسلام آباد کے کشمیر میں دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگا کر ان کے ملک کے خلاف 'چھٹی مہم چلانے' کا موقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 
First published: Jun 10, 2020 03:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading