اسلام آباد۔ پاکستان کی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تقریباً ایک درجن لیڈران کے خلاف توڑ پھوڑ اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے کو لیکر کارروائی کی ہے۔ پولیس نے اتوار کے روز عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے کیونکہ وہ بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کے احاطے کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے میں ملوث تھے۔ عمران خان توشہ خانہ کیس کی انتہائی منتظر سماعت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد آئے تھے جب اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ان کے حامیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔
ہفتہ کو پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران 25 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں اور مطلوب لیڈران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے 17 لیڈران کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں نے پولیس چیک پوسٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ کو مسمار کر دیا۔
تشدد ، توڑ پھوڑ کے الزام میں حراست میں 18 افرادپولیس کے مطابق آگ زنی، پتھربازی اور عدالتی احاطے کی عمارت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 18 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ’جھڑپ کے دوران پولیس کی دو گاڑیاں اور سات موٹر سائیکلیں جل گئیں اور تھانہ انچارج کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا۔‘ عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد آئے تھے۔ قافلے میں ان کے ساتھ ان کے حامی بھی تھے۔
عمران خان کو گرفتاری سےملی راحت، لاہور والےگھر میں گھسی پولیس، تلاشی لی توملے بم اور بندوق
پاکستان میں خونی جھڑپ، عمران خان بولے اگرمجھے جیل یا ماردیاجاتا ہےتو آپ میرے بغیر لڑیں گےپولیس پر عمران کے گھر میں توڑ پھوڑ اور چوری کا الزامپی ٹی آئی لیڈر فواد چوہدری نے اتوار کو کہا کہ پارٹی ان پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرے گی جو خان کی رہائش گاہ پر "غیر قانونی کارروائی" اور تشدد میں ملوث تھے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، “آج پارٹی کی قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ پولیس جس طرح لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی اس نے گھر کی حرمت برقرار رکھنے کے تمام اصولوں کو توڑ دیا۔ رہائش گاہ سے سامان چوری کر کے جوس کے ڈبے تک لے گئے۔ بے گناہ لوگوں پر تشدد کیا گیا۔"
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔