ہوم » نیوز » عالمی منظر

غریبی سے جوجھ رہے پاکستان کو عمران خان نے بنا دیا کنگال، یہ اعدادو شمار دے رہے ہیں گواہی

عمران خان نے اگست 2018 میں پاکستان کا اقتدار سنبھالا تھا اور اکنامک ٹائمس میں چھپی رپورٹ کے مطابق اس کے بعد سے پاکستان کی حالت اور بھی خراب ہوگئی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی 5.5 فیصدی سے گرکر 3.3 فیصدی پر پہنچ گئی ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اگلے سال یہ 2.4 فیصدی تک پہنچ سکتا ہے۔

  • Share this:
غریبی سے جوجھ رہے پاکستان کو عمران خان نے بنا دیا کنگال، یہ اعدادو شمار دے رہے ہیں گواہی
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ان دنوں ہر جگہ کشمیر کا راگ الاپ رہے ہیں۔ کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مسئلے پر پہلے ہی الگ۔تھلگ پڑ چکے پاک پی ایم عمران خان اب اپنے ملک میں بھی تنقیدوں کا شکار ہورہے ہیں۔ دراصل پاکستان کے حالات پر قریبی نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان نے غریبی سے جوجھ رہے ملک کو اور کنگال بنا دیا ہے۔ عمران خان نے اگست 2018 میں پاکستان کا اقتدار سنبھالا تھا اور اکنامک ٹائمس میں چھپی رپورٹ کے مطابق اس کے بعد سے پاکستان کی حالت اور بھی خراب ہوگئی ہے۔

پاکستان کی معاشی ترقی 5.5 فیصدی سے گرکر 3.3 فیصدی پر پہنچ گئی ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اگلے سال یہ 2.4 فیصدی تک پہنچ سکتا ہے۔

پاکستانی روپئے میں بھی مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپئے کی قیمت 122 روپئے تھی لیکن اب یہ 156 روپئے پر پہنچ گیا ہے۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ اس میں اور گراوٹ درج ہوسکتی ہے۔

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد مہنگائی کی شرح میں بھی بھاری اضافی ہوا ہے۔ گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 3.9 فیصدی تھی جو اب بڑھ کر  7.3فیصدی پہنچ گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ آئندہ سال 31 فیصدی تک پہنچ سکتی ہے۔

First published: Oct 02, 2019 01:46 PM IST