مسئلہ کشمیر پر پاکستانی ماہر شبر زیدی نے اپنے ہی ملک کو لگائی پھٹکار، ہندوستان کشمیر کو ایشیا کا 'سوئٹزرلینڈ' بنارہا اور ہم کیا کر رہے ہیں؟

Youtube Video

شبر زیدی یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے حکومت ہند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آرٹیکل 370 ہٹایا گیا، پھر خصوصی حیثیت ختم کی گئی، غیر کشمیریوں کو یہاں زمین خریدنے کی اجازت دی گئی اور متحدہ عرب امارات کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan, India
  • Share this:
    اسلام آباد۔ پاکستان کو جب بھی عالمی سطح پر موقع ملتا ہے، وہ اسے کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے۔ معاشی بحران اور دہشت گردی کا شکار پاکستان کی ہر جانب تنقید ہورہی ہے، کوئی بھی ملک اسے قرضہ دینے سے کترارہا ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، عام عوام مشکلات کا شکار ہے لیکن پاکستانی حکومت اتنے بحران کے باوجود 'کشمیر' کا رونا روتی رہتی ہے۔ حال ہی میں اس نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی یہ مسئلہ اٹھانے کی کوشش کی تھی لیکن نہ صرف عالمی برادری بلکہ خود پاکستانی بھی اکثر اپنی حکومت کو آئینہ دکھا دیتے ہیں۔

    370 ہٹا اور اب متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری
    حال ہی میں پاکستانی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے پاکستانی ماہر سید شبر زیدی نے لکھا کہ 'اگر کشمیریوں نے ہندوستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو انہیں رہنے دیں۔'

    پاکستان کی ہندوستان کےخلاف ناپاک سازش، پاک مقبوضہ کشمیر کےہرگھرکاایک فرد حزب میں ہوگاشامل

     


    شبر زیدی یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے حکومت ہند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آرٹیکل 370 ہٹایا گیا، پھر خصوصی حیثیت ختم کی گئی، غیر کشمیریوں کو یہاں زمین خریدنے کی اجازت دی گئی اور متحدہ عرب امارات کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔ 1947 کے بعد سے یہ پہلا موقع ہو گا جب کشمیر میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے لکھا، 'یہ چیزیں کشمیر کا مسئلہ حل کر رہی ہیں۔ ہندوستان اور دنیا کشمیر میں بھاری سرمایہ کاری کریں گے اور اسے ایشیا کا سوئٹزرلینڈ بنادیں گے۔



    یہ بھی پڑھیں :  جموں و کشمیر کے ان علاقوں میں ISI نے کرلی ہیں دہشت گردوں کی دراندازی تیاریاں، رپورٹ میں بڑا انکشاف
    امرت پال سنگھ پر بڑا خلاصہ، نوجوانوں کو بنا رہا تھا، انسانی بم، پنجاب کو دہلانے کا تھا خطرناک منصوبہ...

    پاک مقبوضہ کشمیر لیڈر سجاد افضل کی پاکستان کو دوٹوک، ہندوستان سے کی یہ اپیل

    ہندوستان ہر لحاظ سے آگے ہے۔
    شبر زیدی نے لکھا کہ ہندوستان کشمیر میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ عوام کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیے رہا ہے۔ اب کشمیری عوام ہی فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیا کرنا ہے؟ اگر انہیں معاشی ترقی صحیح لگتی ہے تو وہ ہندوستان میں رہنا پسند کریں گے، بات ختم۔ ساتھ ہی شبر زیدی نے بتایا کہ پاکستان میں فوجی حکمرانی کے علاوہ 2002 سے 2023 تک مختلف پارٹیوں نے حکومت کی ہے لیکن وہ آج تک پاکستان کے لیے کچھ نہیں کر سکیں، جب کہ اس عرصے میں ہندوستان نے ہمیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہمارے ملک کے کچھ اندرونی مسائل ہیں، عام آدمی کے مسئلے سے بڑھ کر سیاسی اور داخلی سلامتی انہیں درست کرنے پر ۔حکومت کو زور دینا چاہئے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: