ہوم » نیوز » عالمی منظر

دفنانے سے ٹھیک پہلے اچانک زندہ ہوگئی خاتون، پھر ہوا ایسا۔۔۔۔

رشیدہ کے اہل خانہ نے کہا، ان کی لاش کو مردہ خانہ میں شفٹ کردیا گیا تھا۔ ہم لوگ دفنانے سے پہلے ان کو غسل دینے لگے تبھی وہاں ایک خاتون نے دیکھا ان کے جسم کے حصوں میں حرکت ہونے لگی۔ اس کے بعد فوراً ڈاکٹروں نے ایک مرتبہ پھر سے انہیں آئی سی یو میں شفٹ کردیا۔

  • Share this:
دفنانے سے ٹھیک پہلے اچانک زندہ ہوگئی خاتون، پھر ہوا ایسا۔۔۔۔
علامتی تصویر

پاکستان سے ایک عجیب وغریب واقعہ سامنے آیا ہے۔ کراچی میں آخری رسوم سے ٹھیک پہلے ایک خاتون اچانک زندہ ہوگئی لیکن ایک دن بعد ہی ایک مرتبہ پھر سے خاتون کی موت ہوگئی۔ پاکستان میڈیا  کے  مطابق  50  سال  کی  رشیہ  بی  بی  کو  کراچی  کے  عباسی  شہید  اسپتال  میں  داخل  کرایا  گیا  تھا۔  علاج  کے  دوران  ہی  خاتون  کی  موت  ہوگئی۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے (death certificate) جاری کرتے ہوئے لاش کو مردہ خانہ میں رکھ دیا۔ گھر والے آخری رسوم کی تیاری کرنے لگے۔ لاش کو نہلانے (گسل) دینے کا عمل شروع ہوا۔ تبھی اچانک خاتون زندہ ہوگئی۔


رشیدہ کے اہل خانہ نے کہا، ان کی لاش کو مردہ خانہ میں شفٹ کردیا گیا تھا۔ ہم لوگ دفنانے سے پہلے ان کو غسل دینے لگے تبھی وہاں ایک خاتون نے دیکھا ان کے جسم کے حصوں میں حرکت ہونے لگی۔ اس کے بعد فوراً ڈاکٹروں نے ایک مرتبہ پھر سے انہیں آئی سی یو میں شفٹ کردیا۔


پاکستان کے جیو ٹی وی کے مطابق اب ایک مرتبہ پھر سے رشیدہ کی موت ہو گئی ہے۔ انہیں لقوہ ہوگیا تھا۔

First published: Jan 11, 2020 02:51 PM IST