قطر ، نیویارک کے سب سے اہم پلازا ہوٹل کو خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کی قیمت 600 ملین ڈالر (یعنی 41 ارب روپے) لگائی گئی ہے۔ یہ ہوٹل پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا تھا۔ اس ہوٹل میں 75 فیصد حصہ داری سہارا انڈیا پریوارکی ہے۔ حالانکہ اس پورے معاملے پر کتارا اور سہارا کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر یہ جانکاری دی ہے ، کیونکہ یہ سودا فی الحال عوامی طور پر نہیں ہوا ہے۔ قطر مغرب کے بڑے ہوٹلوں اور لگزری پراپرٹی کو خرید رہا ہے تاکہ وہ گیس اور تیل ایکسپورٹ سے جمع پیسے کو انویسٹ کر سکے۔وہ پہلے سے ہی لندن میں 'دی سیوائے 'اور دی کناٹ 'جیسے تاریخی ہوٹلوں کا مالک ہے۔ قطر سرمایہ کاری اتھاریٹی نے ووکس ویگن اور گلین کور میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔