گیانا: اسکول کے ہاسٹل میں آگ سے جلھس کر 19 بچوں کی ہلاکت کو صدر عرفان علی نے بتایا خوفناک واقعہ
جارج ٹاؤن: گیانا میں بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 19 طلبا ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مہلوکین میں زیادہ تر لڑکیاں شامل ہیں۔ حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ صدر عرفان علی نے کہا کہ 'یہ ایک خوفناک واقعہ ہے، یہ افسوسناک ہے، یہ دردناک ہے۔' انہوں نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ آگ اتوار کی رات تقریباً 10:50 بجے جنوب مغربی سرحدی شہر مہدیہ میں واقع ایک سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل کی عمارت میں لگی، جو دارالحکومت جارج ٹاؤن سے تقریباً 320 کلومیٹر دور ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
جارج ٹاؤن اسپتال کی ڈاکٹر وکیتا نندن نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تقریباً تمام لڑکیاں ہیں۔ ایک پانچ سالہ لڑکا بھی زیر علاج ہے۔ حکام نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ 20 طالب علموں کی موت ہو گئی ہے لیکن بعد میں انہوں نے 19 کے ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں:
'میں نے سالوں تک سب کچھ برداشت کیا'، ونیش پھوگاٹ بولیں، اب برج بھوشن کی گرفتاری تک لڑیں گےگیانا کی فائر سروس نے ایک بیان میں کہا، "جب فائر فائٹرز پہنچے تو عمارت مکمل طور پر آگ کی زد میں آچکی تھی۔" محکمہ نے بتایا کہ 14 طالب علم موقع پر ہی دم توڑ گئے اور پانچ دیگر کو مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ موت واقع ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور چار شدید جھلس گئے ہیں۔ چھ طالب علموں کو علاج کے لیے ہوائی جہاز سے جارج ٹاؤن لے جایا گیا ہے جبکہ پانچ دیگر مہدیہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 10 دیگر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر جیرالڈ گوویا نے کہا کہ اسکول میں زیادہ تر 12 سے 18 سال کی عمر کے مقامی نژاد بچے پڑھتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔