உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking : اچانک ہی زندہ ہوگیا مرا ہوا شخص ، موت کا اعلان کر چکے ڈاکٹر رہ گئے دنگ!

    Shocking : اچانک ہی زندہ ہوگیا مرا ہوا شخص ، موت کا اعلان کر چکے ڈاکٹر رہ گئے دنگ!

    Shocking : اچانک ہی زندہ ہوگیا مرا ہوا شخص ، موت کا اعلان کر چکے ڈاکٹر رہ گئے دنگ!

    Dead Man Wakes Up Before Autopsy : : اسپین (Spain News) کی جیل میں 29 سال کے ایک قیدی گانزیلو مونٹویو جمینیز (Gonzalo Montoya Jimenez) کو جیل میں رہتے ہوئے ہی مردہ قرار دیا گیا تھا ، لیکن وہ پوسٹ مارٹم سے عین قبل (Man Wakes Up After Death) اٹھ کھڑا ہوگیا ۔

    • Share this:
      کئی مرتبہ مذاق مذاق میں گہری نیند سونے والوں کو کہہ دیا جاتا ہے کہ وہ سوئے نہیں بلکہ مر گئے ہیں ۔ اسپین (Spain News)  کی جیل میں ایک قیدی کے ساتھ ایسا ہی ہوا ۔ 29 سال کے ایک قیدی گانزیلو مونٹویو جمینیز (Gonzalo Montoya Jimenez)  کو جیل میں رہتے ہوئے ہی مردہ قرار دیا گیا تھا ، لیکن وہ پوسٹ مارٹم سے عین قبل (Man Wakes Up After Death)  اٹھ کھڑا ہوگیا ۔

      Daily Star کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں لوٹ کے کیس میں جیل گئے گانزیلو کو جیل میں جب مشتبہ پایا گیا تو اس کی جانچ تین الگ الگ ڈاکٹروں سے کرائی گئی ۔ اس کو مردہ گھر تک لے جانے سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا اور پھر ایک باڈی بیگ میں بھر کر آٹوپسی کیلئے بھیج دیا گیا ۔

      جب گانزیلو کے جسم کو باڈی بیگ میں رکھ کر لے جایا جارہا تھا ، تبھی لوگوں کو اس کے اندر سے کچھ آواز آتی ہوئی سنائی پڑی ۔ تھوڑی دیر میں خراٹے کی یہ آواز تیز ہونے لگی ۔ اس سے پہلے جیل میں اس کو ایک ڈاکٹر نے چیک کیا تھا اور کسی طرح کی کوئی عجیب و غریب چیز انہیں پتہ نہیں چلی ۔ اس کو مردہ قرار دئے جانے کے گھنٹہ بھر بعد فارینسک ڈاکٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ۔ تیسرے ڈاکٹر کے پاس جانے پر انہیں کچھ عجیب محسوس ہوا ۔ ایسے میں انہوں نے جسم کے کچھ حصے پر مارک کرکے جانچ کیلئے جسم کو بھیج دیا ۔

      جیسے ہی قیدی کو آٹوپسی کیلئے کہا گیا ، وہ اچانک اٹھ کر چلنے لگا ۔ کچھ مقامی رپورٹس کے مطابق فارینسک پیتھلاجسٹ نے جب باڈی بیگ کو کھولا تو قیدی زندہ پایا گیا ۔ اس کے بعد اس کو فورا دوسرے اسپتال لے جایا گیا ، تاکہ اصل صورتحال کا پتہ لگایا جاسکے ۔ اسپینش جیل محکمہ کی جانب سے بتایا گیا کہ قیدی کو تین ڈاکٹر چیک کرچکے تھے اور انہوں نے مردہ قرار دیا تھا ۔

      بعد میں ملی جانکاری کے مطابق شخص نے ایک دن پہلے بیمار ہونے کی شکایت کی تھی اور اس کو آکسیجن کی کمی ہورہی تھی ۔ یہ شخص موت کے کیسے واپس آگیا یہ تو نہیں معلوم ہوسکا ، لیکن اس نے اٹھتے ہی اپنی بیوی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: