OMG:۔ 14 سال میں 16 بچوں کی ماں بن گئی خاتون، ابھی مزید بچوں کی چاہت میں بے چین ہے جوڑا
OMG:۔ 14 سال میں 16 بچوں کی ماں بن گئی خاتون، ابھی مزید بچوں کی چاہت میں بے چین ہے جوڑا
Woman became Mother of 16 Children in 14 Years : امریکہ میں ایک لاطینی کنبہ ایسا ہے جس میں ایک دو، دس نہیں بلکہ 16 بچے ہیں ۔ سارے ایک ہی جوڑے کے ہیں ۔ سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ 40 سال کی پیٹی ہرنانڈیز 26 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ماں بنی تھیں اور ابھی اور بچوں کی خواہش باقی ہے ۔
بچوں کے بغیر کنبہ ادھورا رہتا ہے ۔ جب تک گھر میں بچوں کی شرارتیں ، کھیل کود نہ ہوں تب تک گھر خالی خالی سا لگتا ہے ، بہت کم ہی لوگ ایسے ہوتے ہوں گے جنہیں بچے بالکل پسند نہ ہوں۔ کچھ تو ایک یا دو بچوں میں خوش ہوجاتے ہیں ، لیکن ایک کنبہ ایسا بھی ہے ، جن کی چاہت ختم ہی نہیں ہورہی ہے ۔
امریکہ میں ایک لاطینی کنبہ ایسا ہے جس میں ایک دو، دس نہیں بلکہ 16 بچے ہیں ۔ سارے ایک ہی جوڑے کے ہیں ۔ سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ 40 سال کی پیٹی ہرنانڈیز 26 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ماں بنی تھیں اور ابھی اور بچوں کی خواہش باقی ہے ۔ صرف 14 سالوں میں 16 بچوں کی ٹیم بنانے والا یہ کنبہ امریکہ میں سب سے بڑا لاطینی کنبہ ہے ۔
16 بچوں میں سے تین مرتبہ تو جڑواں بچے ہوئے ہیں ۔ اس میں بھی ایک سی سیکشن کو چھوڑ کر سبھی نارمل ڈیلیوری ہوئی ہے ۔ 16 کے بعد بھی ان کا دل نہیں بھرا نہیں ہے ۔ پورا دن بچوں میں مصروف اور ضرورتیں پوری کرنے میں گزار دینے کے بعد بھی ابھی یہ جوڑا مزید بچوں کی خواہش رکھتا ہے ۔
پیٹی اوپر والے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ انہیں ایسا لائف پارٹنر دیا جو ساری ذمہ داریوں میں ساتھ دیتا ہے ۔ ہر کام مل بانٹ کر کرنے میں یقین رکھتا ہے ۔ صبح سے ہی شروع ہونے والی بھاگ دوڑ میں شوہر کارلوس ان کے ساتھ ہوتے ہیں ، جس سے اتنے بڑے کنبہ کی ذمہ داری نبھانی کچھ حد تک آسان ہوجاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پیٹی نے ہر بچے کا نام 'سی' سے رکھ کر شوہر کو ڈیڈیکیٹ کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔