உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    62 سال کی عمر میں حاملہ ہوئی خاتون، خوشخبری سن کر 72 سال کے شوہر کی ہوگئی ایسی حالت

    62 سال کی عمر میں حاملہ ہوئی خاتون، خوشخبری سن کر 72 سال کے شوہر کی ہوگئی ایسی حالت ۔ (Credit- The Sun)

    62 سال کی عمر میں حاملہ ہوئی خاتون، خوشخبری سن کر 72 سال کے شوہر کی ہوگئی ایسی حالت ۔ (Credit- The Sun)

    62 سال کی یہ خاتون مونوپاز کے کئی سال بعد حامہ ہوگئی اور اس سے بھی زیادہ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ ان کے شوہر کی عمر 72 سال ہے اور وہ نس بندی کا آپریشن کئی سال پہلے ہی کراچکا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      زیادہ عمر میں پریگنینسی ویسے ہی تھوڑی حیران کردیتی ہے ، لیکن ایک خاتون کی پریگنینسی کرشمہ سے کم نہیں ہے ۔ 62 سال کی یہ خاتون مونوپاز کے کئی سال بعد حامہ ہوگئی اور اس سے بھی زیادہ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ ان کے شوہر کی عمر 72 سال ہے اور وہ نس بندی کا آپریشن کئی سال پہلے ہی کراچکا ہے ۔

      جینی کے پہلے سے ہی دو بچے ہیں ۔ عام طور پر جو عمر دادی بننے کی ہوتی ہے ، اس میں جینی پھر سے ماں بننے جارہی ہیں ۔ ان کا یہ حمل منصوبہ بند نہیں ، بلکہ کافی کرشماتی ہے ۔ جب سے انہوں نے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہے تبھی سے کمنٹس اور رد عمل کا سیلاب آگیا ہے ۔ کوئی انہیں مبارکباد دے رہا ہے تو کوئی اس پر حیرانگی کا اظہار کررہا ہے ۔

      دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق جینی کی پریگنینسی کو کرشمہ کہنے کے پیھچے کی کئی وجوہات ہیں ۔ سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے کہ اب سے 16 سال پہلے ہی مونوپاز ہوچکا ہے اور اتنے سالوں میں انہیں کبھی حیض نہیں آیا ۔ ایسے میں ان کا حاملہ ہونا عام بات نہیں ہے ۔ وہیں دوسری جانب ان کے شوہر نے بھی کئی سال پہلے ہی نس بندی کا آپریشن کرالیا تھا ۔ اب اس کے بعد جینی کیا ، کوئی بھی حمل کے بار میں نہیں سوچ سکتا تھا ۔ اسی درمیان انہیں جب بچے کے بارے میں پتہ چلا تو وہ خود چونک گئیں ۔ انہوں نے یہ معاملہ اپنے دوستوں کو بتایا تو وہ سبھی حیران رہ گئے ۔ بعد میں انہوں نے اس کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ۔

       بے بی بمپ بڑھنے کے ساتھ ہی سب کو اس پر یقین ہوگیا اور وہ حیران رہ گئے ۔ علامتی تصویر ۔
      بے بی بمپ بڑھنے کے ساتھ ہی سب کو اس پر یقین ہوگیا اور وہ حیران رہ گئے ۔ علامتی تصویر ۔


      جینی کے دو بیٹے ہیں ، جو کافی بڑے ہیں ۔ ان کے شوہر 72 سال کے ہیں ۔ جینی نے جب اپنے دوستوں اور جاننے والوں کو اس بارے میں بتایا تو انہیں بھی بھروسہ نہیں ہوا ۔ حالانکہ بے بی بمپ بڑھنے کے ساتھ ہی سب کو اس پر یقین ہوگیا اور وہ حیران رہ گئے ۔ جینی کا تیسرا بچہ اس سال نومبر میں دنیا میں آنے والا ہے ۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے کہا کہ جینی کی عمر ماں بننے کی نہیں ہے تو کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 35 سال کی عمر میں بھی بچہ پیدا کرنے میں خود کو غیر صحت مند محسوس کررہے تھے ، ایسے میں جینی کا یہ فیصلہ واقعی حیران کردینے والا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: