ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کی تعریف کی، کہا- کورونا کے معاملے میں دنیا لے ان سے نصیحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ کورونا سے جنگ میں پاکستان سے دنیا کو کچھ سیکھنا چاہئے۔ ڈبلیو ایچ او چیف ٹریڈوس ایڈن ہوم نے ملک کے کمیونٹی ہیلتھ ورکرس کی بھی تعریف کی۔

  • Share this:
ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کی تعریف کی، کہا- کورونا کے معاملے میں دنیا لے ان سے نصیحت
ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کی تعریف کی، کہا- کورونا کےمعاملے میں دنیا لے ان سے نصیحت

اسلام آباد: کورونا وائرس کو لے کر اب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (World Health Organisation) پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او چیف ٹریڈوس ایڈنہوم نے اپنی پریس بریفنگ میں پاکستانی حکومت (Pakistan Government) کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان ممالک میں سے ایک ہے، جن سے دنیا کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ٹریڈوس ایڈنہوم نے کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کی پالیسی کی حمایت بھی کی۔ ڈبلیو ایچ او چیف نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے روک تھام کےلئے گزشتہ کئی سال میں پولیو کے لئے بنائے گئے بنیادی ڈھانچے کا سہارا لیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او چیف نے ملک کے کمیونٹی ہیلتھ ورکرس (Community health workers) کی بھی تعریف کی۔ ان کارکنان کو پولیو کے لئے گھر گھر جاکر بچوں کا ویکسینیشن کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔


ڈبلیو ایچ او چیف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے پولیو کارکنان کا استعمال نگرانی، کنٹیکٹ ٹریسنگ اور دیکھ بھال کے لئے کیا۔ اس وجہ سے ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تھائی لینڈ، کمبوڈیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کوریا، روانڈا، سینیگل، اٹلی، اسپین اور ویتنام نے بھی کورونا وائرس کے خلاف اچھا کام کیا ہے۔


ڈبلیو ایچ او چیف ٹریڈوس ایڈنہوم نے اپنی پریس بریفنگ میں پاکستانی حکومت (Pakistan Government) کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان ممالک میں سے ایک ہے، جن سے دنیا کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ڈبلیو ایچ او چیف ٹریڈوس ایڈنہوم نے اپنی پریس بریفنگ میں پاکستانی حکومت (Pakistan Government) کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان ممالک میں سے ایک ہے، جن سے دنیا کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔


عالمی صحت ادارہ کے سربراہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے صحت معاملوں کے سابق خصوصی معاون ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس سے پاکستان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر منظوری ملی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کو ڈبلیو ایچ او کے جنرل ڈائریکٹر نے 7 ممالک میں شامل کیا ہے۔ وہ ملک جن سے مستقبل کی وبا سے لڑنے کے بارے میں سیکھا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے لوگوں کے لئے بہ بہت ہی احترام اور خوشی کی بات ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 584 نئے معاملے

پاکستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے 584 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں اب تک متاثر ہوئے لوگوں کی کل تعداد 3,00,955 ہوگئی ہے۔ پاکستان کے وزارت برائے خدمات قومی صحت نے ہفتہ کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس انفیکشن سے تین مزید لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد انفیکشن سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6,373 ہوگئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 12, 2020 09:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading