உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سری لنگا میں Economic Crisis کے دوران سری لنکا حکومت نے ہٹائی ایمرجنسی، اس وجہ سے لیا گیا فیصلہ

    Sri Lanka Economic Crisis: سری لنکا کی حکومت نے ہفتے کے روز ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹا لی ہے۔ ملک میں غیرمعمولی معاشی بحران اور حکومتی مظاہروں کے پیش نظر دو ہفتے قبل ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

    • Share this:
      معاشی بحران کا سامنا کرنے والے سری لنکا کے شہریوں کو سنیچر کے روز بڑا ریلیف دیا گیا۔ سری لنکا کی حکومت نے ہفتے کے روز ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹا لی ہے۔ ملک میں غیرمعمولی معاشی بحران اور حکومتی مظاہروں کے پیش نظر دو ہفتے قبل ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

      سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے Gotabaya Rajapaksa نے ایک ماہ میں دوسری بار 6 مئی کو آدھی رات کو ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ یہ فیصلہ ملک میں امن و امان کی بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سری لنکا میں حکومت نواز اور حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 9 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے غیر معمولی اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

      ملک میں مہنگائی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ زندگی کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہو رہی ہیں۔ لوگوں کو ادویات، تیل جیسی ضروری اشیاء کے لیے گھر گھر بھٹکنا پڑتا ہے۔

      Maryam Nawaz پر عمران خان کا قابل اعتراض تبصرہ، پاکستان کے PM نے بتایا افسوسناک۔۔۔۔

      پنجاب کے وزیر اعلی Tota Singh کا طویل علالت کے بعد انتقال، نمیونیا سے تھے متاثر

      سری لنکا میں جاری اقتصادی اور سیاسی بحران کے درمیان بڑے سیاستداں رانل وکرم سنگھے ملک کے نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔ صدر کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ 73 سالہ رانل نے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ خیال رہے کہ بدھ کو قوم کے نام ایک خطاب میں صدر گوٹابایا راج پکشے نے اعلان کیا تھا کہ اس ہفتہ ملک کو نیا وزیر اعظم مل جائے گا اور ان کی کابینہ کی بھی تشکیل ہوجائے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: