ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان: شوہر۔بیوی مل کر کرتے تھے یہ انتہائی گھٹیا حرکت، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

سب سے پہلے وہ کسی گلی،سنسان سڑک پر راہگیروں کا انتظار کرتے تھے۔ اس کے بعد جب کوئی آتا ہوا دکھتا تو اس کو پستول (Pistol) نکال کر ڈراتے۔دھمکاتے اور اس کا سامان چھین لیتے تھے اور اس کی بیوی اس سامان کو اپنے بیگ میں چھپا لیا کرتی تھی۔

  • Share this:
پاکستان: شوہر۔بیوی مل کر کرتے تھے یہ انتہائی گھٹیا حرکت، جان کر اڑ جائیں گے ہوش
علامتی تصویر

کراچی: گزشتہ 3 سالوں سےپولیس (Police) کو چکما دے رہے شوہر۔بیوی آخرکار پولیس کی گرفت میں آگئے، ضلع سینٹرل اجمیر نگری پولیس کو ملی ایک خفیہ اطلاع کے بعد ملزموں کو پکڑاجاسکا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق ملزم شوہر۔بیوی طویل وقت سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کوانجام دے رہے تھے۔ پولیس ان کی تلاش میں تھی۔ مگر دونوں بھاگ جاتے تھے۔

اس کے بعد پولیس نے اپنے خفیہ سسٹم کی مدد لی اور دونوں کو کراچی کے مدھیہ ضلع سے گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے یتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے اے آڑوائی نیوز کو بتایا کہ ملزم مختار اپنی برقعہ پوش بیوی نادیہ کے ساتھ وارداتوں کوانجام دیا کرتا تھا۔ اپنی بیوی کے ساتھ مل کر جرم کرنے کی وجہ اس نےیہ بتائی کہ اس کی بیوی کی وجہ سے کوئی اس پر شک نہیں کرتا تھا اور وہ آسانی سے جرم (Crime) کرکے فرار ہوجاتے تھے۔

سب سے پہلے وہ کسی گلی،سنسان سڑک پر راہگیروں کا انتظار کرتے تھے۔ اس کے بعد جب کوئی آتا ہوا دکھتا تو اس کو پستول (Pistol) نکال کر ڈراتے۔دھمکاتے اور اس کا سامان چھین لیتے تھے اور اس کی بیوی اس سامان کو اپنے بیگ میں چھپا لیا کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق 12 سال پہلے بھی ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے پچھ۔گچھ جاری ہے۔ انہوں نے اب تک جو بھی سامان لوٹا ہے، اسے ان کے پاس سے برآمد کیا جائے گا۔ اس کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں ملزم کو ایک خاتون سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس میں وہ ایک خاتون سے سونے کے سارے زیور اتروارہا ہے۔ یہ واقعہ تب انجام دیا گیا جب خاتون اپنے بچوں کے ساتھ گلی سے گزر رہی تھی تبھی ملزم شوہر۔بیوی نے اسے روک لیا اور اس کے ساتھ لوٹ مار کی۔

First published: Mar 15, 2020 09:06 AM IST