ہوم » نیوز » عالمی منظر

101 سال کی خاتون کرتی ہے دنیا کی 'سب سے خطرناک نوکری' ، کہا : مرنے تک کرتی رہوں گی کام

101 ایک سال کی ایک خاتون (101 year old woman) ایسی نوکری کرتی ہے ، جس کا شمار دنیا کی خطرناک ترین نوکریوں (World's Most Dangerous Jobs) میں ہوتا ہے ۔ اس کے باوجود یہ خاتون ریٹائر ہونا نہیں چاہتی ۔ جانئے خاتون اپنے آپ کو کیسے سنبھالتی ہے ۔

  • Share this:
101 سال کی خاتون کرتی ہے دنیا کی 'سب سے خطرناک نوکری' ، کہا : مرنے تک کرتی رہوں گی کام
101 ایک سال کی ایک خاتون (101 year old woman) ایسی نوکری کرتی ہے ، جس کا شمار دنیا کی خطرناک ترین نوکریوں (World's Most Dangerous Jobs) میں ہوتا ہے ۔ اس کے باوجود یہ خاتون ریٹائر ہونا نہیں چاہتی ۔ جانئے خاتون اپنے آپ کو کیسے سنبھالتی ہے ۔

دنیا میں ہر کام کے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں ۔ کئی کمپنیاں آسان اور مشکل ہوتی ہیں ، تو وہیں کئی ملازمتوں میں خطرہ کم ہوتا ہے تو کچھ ایسی ملازمتیں ہوتی ہیں ، جن میں خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ ایسی ہی ایک نوکری لابسٹر یعنی جھینگا مچھلی پکڑنے کی ہے ۔ سمندر سے جھینگا پکڑنے والوں کا کام انتہائی چیلنجنگ ہوتا ہے ، کیونکہ اس کام میں زخمی ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے ۔ لیکن امریکہ کی ایک سن رسیدہ خاتون اس نوکری سے بالکل بھی نہیں ڈرتی ہیں ۔


امریہ کے مائن میں رہنے والی ورجینیا آلیور کی عمر 101 سال ہے اور وہ ایک لابسٹر کیچر ہیں ۔ جب وہ 7 سال کی تھیں تو انہوں نے یہ کام کرنا شروع کیا تھا ۔ اتنے سالوں کے بعد بھی انہیں یہ کام کرنا اچھا لگتا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ وہ مرتے دم تک یہ کام کرتی رہیں گی ۔ ڈیلی اسٹار سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میں یہ کام مرتے دم تک کروں گی اور مجھے نہیں معلوم کہ وہ دن کب آئے گا ۔ ورجینیا آلیور نے بتایا کہ انہیں اب تک کئی مرتبہ لابسٹر نے کاٹا ہے ، جس کی وجہ سے اسے 7 ٹانکے بھی لگے ہیں ۔ اولیور نے بتایا کہ جب وہ ڈاکٹر کے پاس جاتی ہیں تو وہ ان سے کہتے ہیں کہ آپ لابسٹر کے پاس کیوں جاتی ہیں!




ورجینیا آلیور کہتی ہیں کہ میں یہ کام کرتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں ۔ یہ میرے لیے مشکل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے یہ کام کرنا شروع کیا تب یہ کام کرنے والی کوئی بھی خاتون نہیں تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ کام اس وقت شروع کیا جب اس کام کو مردوں کا کام سمجھا جاتا تھا ۔ میں نے اپنے والد کے ساتھ یہ کام کرنا شروع کیا ۔

اتنے سالوں کے بعد اب ورجینیا آلیور اپنے دو 78 سالہ اور 79 سالہ بیٹوں کے ساتھ یہ کام کرتی ہیں ۔ ورجینیا آلیور کے بیٹے نے ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ماں نہ تو خود ریٹائر ہونا چاہتی ہیں اور نہ ہی وہ اپنے بچوں کو ریٹائر ہونے دیتی ہیں ۔ جب ان کے بیٹے کہتے ہیں کہ وہ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں تو وہ ہر مرتبہ ان سے کہتی ہیں کہ شاید ان لوگوں کا دماغ خراب ہو گیا ہے ۔ ورجینیا آلیور کے بیٹوں نے کہا کہ ان کی کشتی کی مالکن ان کی والدہ ہیں اور وہی سب کچھ دیکھتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 14, 2021 11:21 PM IST