உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جسم کے ہر حصے پر ٹیٹو بنوانا چاہتی ہے 23 سال کی یہ لڑکی ، وجہ ہے انتہائی خاص

    جسم کے ہر حصے پر ٹیٹو بنوانا چاہتی ہے یہ خاتون ، وجہ ہے انتہائی خاص ۔ تصویر : Instagram/@kati_777_

    جسم کے ہر حصے پر ٹیٹو بنوانا چاہتی ہے یہ خاتون ، وجہ ہے انتہائی خاص ۔ تصویر : Instagram/@kati_777_

    جرمنی (Germany) میں رہنے والی ایک لڑکی کو ٹیٹو کا اتنا شوق ہے کہ وہ ٹیٹو آرٹسٹ (Tattoo Artist) بن گئی ہے اور دوسروں کے جسم کے علاوہ اپنے جسم پر بھی ٹیٹو بناتی ہے ۔ لیکن وہ اس سے مطمئن نہیں ہے ، اب وہ جسم کے ہر حصے پر ٹیٹو بنوانا چاہتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو ٹیٹو بنوانا پسند کرتے ہیں ۔ کچھ ایک ، کچھ دو ، یہاں تک کہ کچھ دو سے زیادہ ٹیٹو بھی جسم پر بنوا لیتے ہیں ۔ بہت سے لوگ ٹیٹو اس لئے بنواتے ہیں تاکہ ان کا لک بہتر ہو جائے ، جبکہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے جسم پر کسی ایسے آئیڈیا یا تصویر کا ٹیٹو بنواتے ہیں ، جس سے وہ خود کو زیادہ سے زیادہ جوڑ سکیں ۔ لیکن ایک خاتون ہے جسے ٹیٹو کا اتنا شوق ہے کہ اس نے اپنے جسم کے بیشتر حصوں پر ٹیٹو بنوا لئے ہیں ، لیکن پھر بھی وہ اس سے مطمئن نہیں ہے ۔

      جرمنی میں رہنے والی 23 سالہ کیٹی ایک انسٹاگرام ماڈل ہے۔ لوگ انہیں نہ صرف ان کی خوبصورتی کے لیے پسند کرتے ہیں ، بلکہ ان کے جسم پر بنے ٹیٹو کے خوبصورت ڈیزائن کے لیے بھی پسند کرتے ہیں ۔ ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق جب کیٹی 15 سال کی تھی تو انہوں نے اپنے جسم پر اپنا پہلا ٹیٹو بنوایا تھا ۔ تب سے آج تک وہ مسلسل اپنے جسم پر ٹیٹو بنواتی جارہی ہیں ۔ ان کا زیادہ تر جسم ٹیٹو سے بھرا ہوا ہے ۔ کیٹی کو انسٹاگرام پر تقریبا 10 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں ، جو ان کے باڈی آرٹ کے دیوانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں 15 سال کی تھی تو میں نے اپنی والدہ کی تاریخ پیدائش کا ٹیٹو اپنے کالر بون اور کندھے پر بنوایا تھا ۔

      تصویر : Instagram/@kati_777_
      تصویر : Instagram/@kati_777_


      کیٹی کا کہنا ہے کہ اسکول پاس کرنے کے بعد انہوں نے ایک مرتبہ ایک انشورنس کمپنی میں کام کیا اور اس کے بعد وہ ٹیٹو سے محبت کرنے لگیں ۔ پھر انہوں نے ٹیٹو بنانے اور باڈی آرٹ کی سمت میں کام کرنا شروع کیا ۔ کیٹی گزشتہ 3 سال سے ٹیٹو بنانے کا کام کر رہی ہیں ۔ دوسروں کے جسم کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے جسم پر بھی ٹیٹو بنا لئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے پینٹنگ کا بہت شوق تھا ۔ جب سے وہ 11 سال کی تھیں ، تبھی انہیں نے اپنے پورے جسم پر ٹیٹو بنوانے کا شوق پیدا ہوگیا تھا ۔

      تصویر : Instagram/@kati_777_
      تصویر : Instagram/@kati_777_


      کیٹی نے بتایا کہ انہوں نے دوسرے ٹیٹو بنانے والوں سے بھی اپنے جسم پر ٹیٹو بنوائے اور خود سے بھی اپنے جسم پر کئی ٹیٹو بنائے ہیں ۔ فی الحال کیٹی کی جانگھوں، رانوں ، پیٹ ، گردن اور سینے پر ٹیٹو ہیں ۔ ان کے ہاتھوں پر ٹیٹو بھی بنے ہوئے ہیں ۔ لیکن کیٹی چاہتی ہیں کہ وہ اپنے جسم کے ہر حصے پر ٹیٹو بنوائیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: