உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    34 سال کی خاتون کے پیار میں پاگل ہوا 68 سال کا شخص، ملی ایسی 'سزا'، اڑگئے ہوش

    34 سال کی خاتون کے پیار میں پاگل ہوا 68 سال کا شخص، ملی ایسی 'سزا'، اڑگئے ہوش ۔ تصویر : Instagram/@lou_lou_caplan

    34 سال کی خاتون کے پیار میں پاگل ہوا 68 سال کا شخص، ملی ایسی 'سزا'، اڑگئے ہوش ۔ تصویر : Instagram/@lou_lou_caplan

    انگلیڈ کے بیکنگھم شائر میں رہنے والے 68 سال کے ریٹائرڈ کروڑپتی ہینری سلیس کو 34 سال کی لوئی کیپلین نے اپنے پیار کے جال میں پھنسا لیا ۔ لوئی ایک سیکس ورکر کے طور پر کام کرتی تھی ۔

    • Share this:
      اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ تنہا لوگ پیار کی تلاش میں بھٹکتے رہتے ہیں ۔ انہیں پیار اور اپناپن کی تلاش ہوتی ہے ، تاکہ ان کی تنہائی دور ہوسکے ۔ مگر کئی مرتبہ تنہائی دور کرنے کیلئے لوگ غلط راستے پر بھی چلے جاتے ہیں ، جس کا برا نتیجہ انہیں بھگتنا پڑتا ہے ۔ حال ہی میں انگلینڈ کے ایک کروڑ پتی شخص کے ساتھ ایسا ہی ہوا ۔ جنہوں نے تنہائی دور کرنے کیلئے ایک اسکارٹ سے پیار کرلیا ، مگر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خاتون نے شخص کو کروڑوں کا چونا لگا دیا ۔

      انگلیڈ کے بیکنگھم شائر میں رہنے والے 68 سال کے ریٹائرڈ کروڑپتی ہینری سلیس کو 34 سال کی لوئی کیپلین نے اپنے پیار کے جال میں پھنسا لیا ۔ لوئی ایک سیکس ورکر کے طور پر کام کرتی تھی ۔ نومبر 2017 میں دونوں کی ایک آن لائن ڈیٹنگ سائٹ پر ملاقات ہوئی تھی جب ہینری نے لوئس سے تعلقات بنانے کیلئے 40 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا ۔ پہلی ملاقات میں ہی دونوں کے درمیان کافی گہرے تعلقات ہوگئے اور ہینری کو لوئی سے پیار ہوگیا ۔ لوئی نے اس بات کا فائدہ اٹھایا اور ہینری سے کہا کہ وہ اگر کچھ سال بڑی ہوتی یا ہینری چھوٹے ہوتے تو وہ ان سے شادی کرلیتی ۔ ہینری پوری طرح لوئی کے پیار میں گرفتار ہوچکے تھے ۔

      ہینری کے جذبات کو سمجھنے کے بعد لوئی نے ہینری کو دھوکہ دینا شروع کردیا ۔ اس نے ہینری سے کہا کہ وہ اپنا کاروار دبئی اور ڈبلن میں شروع کرنا چاہتی ہے ، جس کیلئے اس کو پیسوں کی ضرورت ہے ۔ لوئی نے ہینری کے سامنے یہ آفر پیش کی کہ اگر وہ اس کے 'شوگر ڈیڈی' یعنی پرماننٹ گراہک بن جائیں اور انہیں اپنی سروسیز کیلئے ہر سال ڈیڑھ کروڑ روپے دیں تو اس کا کاروبار بھی چل نکلے گا اور وہ ہمیشہ ہاتھ میں رہے گی ۔ ہینری کو یہ سودہ کافی مہنگا لگا تو جیسے تیسے کرکے انہیں لوئی نے ون پوائنٹ ٹو کروڑ روپے میں منا لیا ۔ اس درمیان وہ لوئی سے پیار کا ناٹک کرتی رہی اور ان سے پیسے اینٹھ کر دس کروڑ روپے کا ایک گھر خرید لیا اور تین کروڑ روپے اس کی تزئین کاری میں لگوا دئے ۔ یہی نہیں ہینری نے اس درمیان لوئی کو تقریبا دس کروڑ روپے کے تحفے بھی دے دئے ۔

      جب ہینری کو احساس ہوا کہ لوئی انہیں ٹھگ رہی ہے تو انہوں نے لوئی کو کورٹ میں گھسیٹ لیا ۔ ہینری نے کل 25 کروڑ روپے سے زیادہ پیسے لوئی کو انویسٹمنٹ اور تحائف کے نام پر دئے تھے ، مگر لوئی نے ان سبھی پیسوں کا استعمال اپنی پراپرٹی بڑھانے میں کردیا ۔ لوئی نے ہینری سے کہا کہ وہ ایک کاروبار کررہی ہے اور اپنے ملازمین کو پیسے دینے کیلئے رقم لے رہی ہے ، مگر لوئی نے وہ سارے پیسے اپنے اوپر خرچ کردئے ۔ کورٹ نے خاتون کو پانچ سال کی سزا سنائی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: