ہوم » نیوز » عالمی منظر

اپنے بیٹے کے دوست کو دیکھتے ہی پیار میں پاگل ہوگئی ماں ، پھر کیا ایسا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش

Couple with Age Gap: دراصل 40 سالہ ٹک ٹاک یوزر تانیا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 22 سالہ جوسو کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ ان سے ملی جانکاری کے مطابق جوسو سے وہ اپنے بیٹوں کے ذریعہ ملی تھیں اور جوسو ان کے بیٹوں کا دوست ہے ۔

  • Share this:
اپنے بیٹے کے دوست کو دیکھتے ہی پیار میں پاگل ہوگئی ماں ، پھر کیا ایسا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش
اپنے بیٹے کے دوست کو دیکھتے ہی پیار میں پاگل ہوگئی ماں ، پھر کیا ایسا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ (Image- TikTok/@his.cosmic.baby)

Couple with Age Gap:  آپ نے یہ تو سنا ہی ہوگا کہ پیار کرنے والے صورت ، عمر ، مذہب یا وزن کی پروا نہیں کرتے ہوئے اپنے عاشق یا معشوقہ کو بے شمار پیار کرنے کا وعدہ کرتے ہیں ، لیکن اب ایک خاتون نے ٹک ٹاک پر لوگوں کو اپنے رشتے میں بتایا ہے ، جس کے بارے میں جان کر کئی لوگوں کے گلے سے پانی نیچے نہیں اتر رہا ہے ۔ دراصل خاتون کے مطابق وہ اپنے سے 18 سال چھوٹے لڑکے کو ڈیٹ کررہی ہے ۔


دراصل 40 سالہ ٹک ٹاک یوزر تانیا (TikTok User Tanya) نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 22 سالہ جوسو کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ ان سے ملی جانکاری کے مطابق جوسو سے وہ اپنے بیٹوں کے ذریعہ ملی تھیں اور جوسو ان کے بیٹوں کا دوست ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ تانیا ویڈیو میں اپنے بیٹوں کی عمر کے پارٹنر کو اسموچ کرتی بھی نظر آئیں ۔ خاتون کے مطابق ان کے بیٹوں کو پہلے سے ہی رشتے کے بارے میں پتہ تھا اور وہ اس کی پوری طرح سے حمایت کرتے ہیں ۔ بتادیں کہ تانیا کے اس ویڈیو کو اب تک پانچ ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور ہزاروں لوگوں نے اس پر کمنٹ بھی کیا ہے ۔


حالانکہ خاتون کے بچوں کی طرح ویڈیو کو دیکھنے والے لوگوں نے اس رشتے کو عجیب و غریب نگاہوں سے دیکھتے ہوئے کمنٹس بھی کئے ۔ ایک شخص نے کہا کہ آپ اس کی ماں بننے کیلئے صحیح عمر کی ہیں ۔ کچھ لوگوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جوسو صرف تانیا کے ساتھ اس لئے ہے ، کیونکہ اس کو رہنے کیلئے جگہ چاہئے ۔ وہیں کئی لوگوں نے اس رشتے کی حمایت کی اور جوڑے کو نیک خواہشات دیں ۔ ٹرول کرنے والوں کو ایک شخص نے پھٹکار لگائی اور کہا کہ کسی کو جج کرنا ان کا کام نہیں ہے ۔ ایک یوزر نے کہا کہ لوگ کسی وجہ کے بغیر نفرت کر رہے ہیں ۔ آپ دونوں پیارے ہیں اور بہت خوش لگ رہے ہیں ۔


آپ کو بتادیں کہ تانیا کہتی ہیں کہ وہ اور ان کے پارٹنر فحش کمنٹس دیکھ کر پریشان نہیں ہوتے ہیں ۔ جانکاری کے مطابق یہ جوڑا 18 مہینوں سے ایک ساتھ ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان پیار میں برابری ہے اور تانیا کا یہ بھی ماننا ہے کہ انہیں جوسو کی شکل میں ان کا لائف پارٹنر مل گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 27, 2021 09:56 PM IST