உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG:۔ 52 سال کی یہ خاتون 11 مرتبہ کرچکی ہے شادی، ہر مرتبہ دیتی ہے طلاق!، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    OMG:۔ 52 سال کی یہ خاتون 11 مرتبہ کرچکی ہے شادی، ہر مرتبہ دیتی ہے طلاق!، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش! ۔ تصویر : TLC via Daily Star

    OMG:۔ 52 سال کی یہ خاتون 11 مرتبہ کرچکی ہے شادی، ہر مرتبہ دیتی ہے طلاق!، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش! ۔ تصویر : TLC via Daily Star

    Woman Married 11 Times : ۔ 52 سال کی مانیٹ ڈیاس ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، سنگل مدر ہیں اور اس کے ساتھ ہی دادی بھی بن چکی ہیں ۔ ان سب کے باوجود وہ شادی کرنے سے نہیں تھک رہی ہیں ۔

    • Share this:
      کسی کو شادی کرنی ہے یا نہیں یہ اس کا ذاتی فیصلہ ہوتا ہے۔ کئی مرتبہ لوگ زندگی بھر تنہا رہنا ہی پسند کرتے ہیں تو کئی مرتبہ لوگوں کو 30 سال کے بعد ہی شادی مناسب لگتی ہے ۔ کچھ لوگ جلدی شادی کرنے میں یقین رکھتے ہیں ۔ شادی ذمہ داری کا رشتہ ہے اور اکثر لوگ اس سے بچتے ہوئے نظر آتے ہیں ، مگر امریکہ کی ایک خاتون اس رشتے میں گیارہ مرتبہ بندھ چکی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ انہیں ذمہ داریوں سے تھوڑا بھی ڈر نہی لگتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دو سال کے بچے میں نظر آئی جوانی کی نشانی، عضو تناسل میں ہوئی تبدیلی سے ڈاکٹرس حیران


      52 سال کی مانیٹ ڈیاس ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، سنگل مدر ہیں اور اس کے ساتھ ہی دادی بھی بن چکی ہیں ۔ ان سب کے باوجود وہ شادی کرنے سے نہیں تھک رہی ہیں ۔ ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ٹی ایل سی کے شو ایڈیکٹیڈ ٹو میریج میں مانیٹ نے شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں کئی باتیں بتائیں ۔

      رپورٹ کے مطابق مانیٹ گیارہ مرتبہ شادی کرچکی ہیں، مگر وہ ان سبھی شادیوں میں خوش نہیں تھیں، جس کی وجہ سے وہ انہیں توڑتی چلی گئیں ۔ یعنی خاتون کا گیارہ مرتبہ طلاق ہوچکا ہے ، مگر اس کو ان سبھی رشتوں سے زیادہ غم اپنے بارہویں رشتے کیلئے ہورہا ہے، کیونکہ وہ شادی تک بھی نہیں پہنچ پایا ۔ منگنی ہونے کے بعد ہی اس کے اور منگیتر کے جان کے درمیان کافی تنازعات ہونے لگے ، جس کے بعد دونوں الگ ہوگئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ماڈل کو دیکھ کر خود کو روک نہیں پایا ہاتھی کا بچہ، سونڈ سے اسکرٹ اٹھاکر کر کیا ایسا کام، جان کر رہ جائیں گے دنگ!


      مانیٹ کے مطابق انہیں لگا تھا کہ یہ رشتہ طویل چلے گا اور جان ہی ان کے سب سے پسندیدہ پارٹنر تھے، مگر ایسا نہیں ہوسکا ۔ مانیٹ نے بتایا کہ اس رشتے میں انہوں نے سب سے زیادہ کوششیں کی تھیں، مگر وہ بھی ٹھیک سے نہیں چل سکا ۔

      خاتون نے اپنی بہن مارسی سے جان کے بارے میں ساری باتیں بتائیں تھیں ۔ مانیٹ نے کہا تھا کہ جان ان کے ساتھ بہت برا سلوک کرتے ہیں اور انہیں لگتا ہے وہ انہیں ان سے دور کرنا چاہتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: