உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جوڑے کا جھگڑا سلجھانے ان کے گھر پہنچی پولیس تو دیکھا کچھا ایسا کہ اڑگئے ہوش، جانئے پورا معاملہ

    جوڑے کا جھگڑا سلجھانے ان کے گھر پہنچی پولیس تو دیکھا کچھا ایسا کہ اڑگئے ہوش، جانئے پورا معاملہ ۔ تصویر : Crown Prosecution Service

    جوڑے کا جھگڑا سلجھانے ان کے گھر پہنچی پولیس تو دیکھا کچھا ایسا کہ اڑگئے ہوش، جانئے پورا معاملہ ۔ تصویر : Crown Prosecution Service

    سوشل میڈیا پر گھر کی تصویر دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ کوئی ایسی جگہ پر کیسے رہ سکتا ہے ۔ بچوں کی ایسی حالت دیکھ کر ان کے والدین کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      انگلینڈ سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ یہاں 6 بچوں کو ایک گھر سے نکالا گیا ہے جو کچرے کا ڈھیر بنا ہوا تھا ۔ گھر کے اندر بہت زیادہ کوڑے ، کتے اور چوہے کے فضلات اور انتہائی گندے بیت الخلا تھے ۔ سوشل میڈیا پر گھر کی تصویر دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ کوئی ایسی جگہ پر کیسے رہ سکتا ہے ۔ بچوں کی ایسی حالت دیکھ کر ان کے والدین کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

      لیورپول کراؤن کورٹ میں جاری سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایک دن بچوں کے والدین کے درمیان شدید لڑائی ہوگئی ، جس کو سلجھانے کیلئے پولیس کو بلانا پڑ گیا ۔ جیسے ہی پولیس گھر میں داخل ہوئی تو وہاں بدبو سے اس کا دم گھٹنے لگا ۔ گھر اتنا گندا تھا کہ وہ کسی بھی گندی آبادی سے زیادہ بے کار لگ رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ گھر کے چاروں طرف کچرا پڑا ہوا تھا ۔ ہر طرف کتے کا فضلہ تھا اور گھر میں کافی تعداد چوہے تھے ۔ پولیس اس وقت حیران رہ گئی جب جوڑے نے اپنے 6 بچوں کو کچرے کے درمیان رہنے کے لیے چھوڑ دیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ گھر کا باتھ روم کافی عرصے سے صاف نہیں کیا گیا تھا اور چاروں طرف سے صرف سڑنے کی بدبو آرہی تھی ۔

      جب پولیس نے بچوں کی ایسی حالت دیکھی تو انہوں نے فورا ایک دوسرے افسر کو بلایا ، جو بچوں کو گھر سے باہر لے گیا اور انہیں صاف کپڑے اور کھانا مہیا کرایا ۔ جب پولیس نے جوڑے کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کی تو باپ نے اعتراف کیا کہ گھر بہت گندا ہو چکا تھا اور بچوں کو اس میں تکلیف ہورہی تھی ۔ تاہم اس نے کہا کہ صرف ایک ماہ پہلے ہی اس نے گھر کی صفائی کی تھی ۔ دوسری جانب ماں کا کہنا تھا کہ اس کی نوکری کا وقت کافی لمبا ہے ، جس کی وجہ سے وہ گھر پر دھیان نہیں دے پاتی ہے ۔

      ماں نے بتایا کہ گھر کا باتھ روم استعمال نہیں ہوتا ہے اور وہ لوگ صرف باہر سے ہی کھانے آرڈر کرکے کھاتے ہیں ، جس کی وجہ سے گھر میں بہت زیادہ کوڑا جمع ہو گیا ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس کے کتے کی وجہ سے گھر اور بھی زیادہ پھیل جاتا ہے ، جو گھر میں ہی گندگی پھیلاتا ہے ۔ 6 بچوں میں سے ایک نے انتظامیہ کو بتایا کہ اس کا گھر رہنے کے قابل نہیں ہے ۔ گھر میں بہت سے چوہے اور گندگی ہے ۔ اب جوڑے کے خلاف کیس چل رہا ہے اور ایسا مانا جا رہا ہے کہ جوڑے کو نومبر میں سزا سنائی جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: