உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوڈ ماڈل نے کیا متنازع دعوی ، خواب میں بھگوان کے کہنے پر اتارتی ہے کپڑے

    نیوڈ ماڈل نے کیا متنازع دعوی ، خواب میں بھگوان کے کہنے پر اتارتی ہیں کپڑے ۔ تصویر : انسٹاگرام سے ۔

    نیوڈ ماڈل نے کیا متنازع دعوی ، خواب میں بھگوان کے کہنے پر اتارتی ہیں کپڑے ۔ تصویر : انسٹاگرام سے ۔

    امریکہ کے کولوراڈو میں رہنے والی 45 سال کی ماڈل کرسچین نیتا ماری (Christian Nita Marie) نے سنسنی خیز دعوی کیا ہے ۔ نیتا نے کہا کہ انہیں نو سال کی عمر میں ہی بھگوان نے درشن دیا تھا ۔ بھگوان کے کہنے پر اس نے آن لائن نیوڈ فوٹوز (Nude Photo) شیئر کرنا شروع کردیا ۔

    • Share this:
      آن لائن نیوڈ فلم انڈسٹری کافی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ اس کا دائرہ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے ۔ کچھ لوگ اس پروفیشن میں پیسوں کیلئے آتے ہیں تو کچھ مجبوری میں ۔ اب امریکہ کی ایک ماڈل نے دعوی کیا ہے کہ وہ نیوڈ فلم انڈسٹری میں بھگوان کے کہنے پر آئی ہیں ۔ اس کے بعد وہاں ہنگامہ مچ گیا ہے ۔ ماڈل نے دعوی کیا ہے کہ بھگوان چاہتے تھے کہ وہ سیکس ورکر بنے ، اس لئے وہ ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں آگئی ۔

      امریکہ کے کولوراڈو میں رہنے والی نیتا نے دعوی کیا ہے کہ وہ بھگوان کے کہنے پر ایڈلٹ انڈسٹری کا حصہ بنی ہے ۔ اس کے مطابق خواتین کو سیکسوئلی بیدار کرنے اور امپاورمنٹ کیلئے بھگوان نے اس کو سیکس ورکر بننے کیلئے کہا تھا ۔ اس نے مزید کہا کہ جب بھگوان نے اس کو درشن دیا ، تب اس نے ان سے پوچھا کہ کیا اس کو کپڑے اتارنے چاہئے ؟ اس کا جواب بھگوان نے ہاں میں دیا ۔

      نیتا آنلی فینس نام کی ایڈلٹ سائٹ پر کنٹینٹ بناتی ہے ۔ وہاں اس کی نیوڈ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کیلئے لوگ مہینے بھر کا سبسکرپشن لیتے ہیں ۔ انسٹاگرام پر بھی اس کے تقریبا 10 لاکھ فالوورس ہیں ، جس کے ذریعہ وہ سال بھر میں کروڑوں کماتی ہے ۔ ماڈل نے دعوی کیا کہ وہ جب نو سال کی تھی تب عیسی مسیح اس کے خواب میں آئے تھے ۔ انہوں نے خواب میں نیتا کو بتایا کہ دیگر خواتین کو سیکسوئلی بیدار کرنا چاہئے اور یہی اس کی زندگی کا مقصد ہے ۔ عیسی مسیح کے خواب میں آنے کے بعد اس نے عیسائی مذہب اختیار کرلیا تھا ۔

      نیتا نے دعوی کیا ہے کہ وہ بھگوان کے کہنے پر ایڈلٹ انڈسٹری کا حصہ بنی ہے ۔علامتی تصویر ۔
      نیتا نے دعوی کیا ہے کہ وہ بھگوان کے کہنے پر ایڈلٹ انڈسٹری کا حصہ بنی ہے ۔علامتی تصویر ۔


      نیتا نے بتایا کہ عیسائی مذہب میں سیکس کا لطف لینے کی بات کہی گئی ہے ۔ اب جب اس نے ایڈلٹ انڈسٹری میں انٹری کی ہے ، تب وہ اس مقصد کو پورا کر پا رہی ہے ۔ نیتا نے بتایا کہ آج کے وقت میں بھی کئی خواتین کیلئے سیکس پر کھل کر بات کرنے پر پابندی ہے ، ایسے میں وہ اپنے ویڈیوز کے ذریعہ خواتین کو بیدار کررہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: