ہوم » نیوز » عالمی منظر

لڑکی کا دعوی : مچھلی نے کیا حاملہ، الٹراساونڈ رپورٹ میں سامنے آئی بچے کی تصویر

بیٹی کمبرلی کے پیٹ کو دیکھتے ہوئے اہل خانہ نے جب اس کا الٹراساونڈ کرایا تو رپورٹ دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ اس کے حمل میں مچھلی جیسی کوئی چیز نظر آرہی تھی ۔

  • Share this:
لڑکی کا دعوی : مچھلی نے کیا حاملہ، الٹراساونڈ رپورٹ میں سامنے آئی بچے کی تصویر
لڑکی کا دعوی : مچھلی نے کیا حاملہ، الٹراساونڈ رپورٹ میں سامنے آئی بچے کی تصویر ۔ (Photo Credit- Facebook/Kapuso Mo, Jessica Soho)

تھائی لینڈ کی ایک لڑکی نے دعوی کیا ہے کہ وہ کچھ مہینوں سے حاملہ  (Girl Pregnant with Fish) ہے ، لیکن اس کے پیٹ میں بچہ انسان کا نہیں بلکہ مچھلی کا ہے ۔ یہ دعوی تھائی لینڈ کی رہنے والی فیلیپنا کمبرلی نے کیا ہے ۔ حیرانی کی بات یہ بھی ہے کہ اس کی الٹرا ساونڈ رپورٹ میں بھی اس کے پیٹ کے اندر مچھلی جیسی کوئی چیز پلتی دکھی ہے ۔ کچھ مہینوں سے اس کے پیٹ میں درد تھا اور اب اس کا پیٹ بڑھتا جارہا ہے ۔


جب لڑکی کا پیٹ بڑھنے لگا تو اس کے والد سمیت سبھی لوگوں نے اس پر شک کیا ۔ حالانکہ خود لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں رہا ۔ وہیں کمبرلی کی دادی کہتی ہیں کہ اس کے ساتھ ایسا اس لئے ہوا ہے ، کیونکہ وہ پیریڈ کے دوران تیرنے چلی گئی تھی ۔ ایسا کرنے سے لڑکیوں کے جسم کے اندر کوئی باہری چیز جانے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ کمبرلی کی دادی کو لگتا ہے کہ ان کی پوتی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے ۔


الٹراساونڈ نے کیا حیران


لڑکی کے حمل میں مچھلی کے ہونے کا بھروسہ تب بڑھا جب کمبرلی کا الٹرا ساونڈ کرایا گیا ۔ الٹراساونڈ کی رپورٹ میں اس کے پیٹ میں ایک مچھلی جیسی چیز  (Ultrasound Report shows Fish in Womb) پلتی نظر آئی ۔ ڈاکٹر بھی اس انوکھے واقعہ کو دیکھ کر حیران تھی ۔ ڈاکٹر بتاتی ہیں کہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی ایسی الٹراساونڈ رپورٹ نہیں دیکھی تھی ۔ کمبرلی کے پیٹ میں ایک دم مچھلی جیسی چیز تیر رہی تھی ۔ اس کا منہ اور آنکھ بھی مچھلیوں جیسا ہی تھا ۔

حالانکہ بعد میں ڈاکٹر نے بتایا کہ لڑکی کے پیٹ میں مچھلی نہیں بلکہ ایک Ovarian Cyst تھی ۔ یہ سسٹ کافی تیزی سے بڑھ رہی تھی ، جس کی وجہ سے اس کا پیٹ بھی کسی حاملہ خاتون کی طرح بڑھتا جارہا تھا۔ اس طرح کے کیس جینیٹک اور آس پاس کے حالات پر انحصار کرتے ہیں ۔ ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان کبھی بھی مچھلی کے بچے پیٹ میں نہیں پال سکتا ۔ انسان کے جسم کے اندر مچھلی زندہ رہ ہی نہیں سکتی ۔ اووری تک اس کا پہنچنا ممکن نہیں ہے ، کیونکہ فلوپن ٹیوب سے اس کا اندر داخل ہونا ناممکن ہے ۔

اب کمبرلی کو اس کیلئے آپریشن کی ضرورت ہے ۔ ایک مقامی اسپتال یہ سرجری اس کیلئے مفت کرے گا ، پھر بھی دیگر میڈیکل اخراجات ، ٹیسٹ اور دواوں کیلئے اس کو مزید پیسوں کی ضرورت ہے ۔ اس کیلئے Kapuso Mo, Jessica Soho کی جانب سے کمبرلی کی کہانی شیئر کرتے ہوئے اس کیلئے فنڈ ریزنگ اپیل کی گئی ہے ۔

(نوٹ : یہ اسوری Kapuso Mo, Jessica Soho کی جانب سے شیئر کی گئی ہے اور متاثرہ لڑکی کیلئے آن لائن فنڈ مانگا جارہا ہے ۔ نیوز18 اس خبر کی تصدیق نہیں کرتا ہے )
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 23, 2021 07:17 PM IST