உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گرل فرینڈ کی بہن کے ساتھ یہ کام کررہا تھا بوائے فرینڈ ، معشوقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر...

    گرل فرینڈ کی بہن کے ساتھ یہ کام کررہا تھا بوائے فرینڈ ، معشوقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر... ۔ علامتی تصویر ۔

    گرل فرینڈ کی بہن کے ساتھ یہ کام کررہا تھا بوائے فرینڈ ، معشوقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر... ۔ علامتی تصویر ۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ کے ایک گروپ پر ایک خاتون نے انتہائی حیران کن قصہ شیئر کیا ہے ، جس کو جان کر ہر کوئی دنگ ہے ۔

    • Share this:
      پیار کے رشتے میں احترام کے علاوہ وفاداری بھی کافی ضروری ہے ، نہیں تو رشتے میں درار آجاتی ہے اور رشتے جلد ہی ٹوٹ جاتے ہیں ۔ حال ہی میں اسی بات سے وابستہ ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی کے بارے میں بتایا ، مگر حیرانی اور دکھ کی بات یہ ہے کہ اس کے بھروسہ کا خون کرنے میں صرف اس کا بوائے فرینڈ ہی نہیں ، بلکہ اس کی بہن بھی شامل ہے ۔

      حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ کے ایک گروپ پر ایک خاتون نے انتہائی حیران کن قصہ شیئر کیا ہے ، جس کو جان کر ہر کوئی دنگ ہے ۔ 25 سال کی ایک امریکی خاتون نے بتایا کہ جب وہ چار سال کی تھی تب اس کے والد نے دوسری خاتون سے شادی کرلی تھی ، جس کی پہلے سے ایک تین سال کی بیٹی تھی ۔ پورا کنبہ ساتھ رہتا تھا اور دونوں بہنیں ایک دورے سے کافی قریب بھی تھیں ۔ 14 سال کی عمر میں خاتون کی بہن کو کینسر ہوگیا تھا ، جس کے بعد اس کے ماں باپ پوری طرح سے اس پر دھیان دیتے تھے ۔ خاتون بھی اپنی بہن کا کافی خیال رکھتی تھی اور اس سے وابستہ ہر ایک کام کرتی تھی ۔ دو سال بعد وہ ٹھیک ہوگئی اور خاتون نے کالج میں داخلہ لے لیا ۔

      کالج میں اس کی ملاقات بین ( بدلا ہوا نام) سے ہوئی ۔ دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہوگیا اور دونوں لیو ان ریلیشن میں رہنے لگے ۔ خاتون نے بتایا کہ دونوں کے رشتے کو پانچ سال ہوچکے تھے اور ساتھ رہتے رہتے تین سال پورے ہوگئے تھے جبکہ اسی سال جولائی میں ایک دن وہ اپنے گھر پہنچی تو انہوں نے بین اور اپنی سوتیلی بہن کو جسمانی تعلقات بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

      دونوں کے تعلق کے بارے میں جان کر خاتون کے پیروں تلے زمین کھسک گئی اور انہوں نے فورا ہی اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا اور بہن سے بھی دوری بنالی ۔ بہن نے اس کو بتایا کہ وہ اور بین ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں ۔ یہی نہیں ، خاتون کے ماں باپ نے بھی اس کو دھمکی دی کہ وہ بین اور اپنی چھوٹی بہن کے رشتے کو اپنا لے نہیں تو وہ اس سے سارے تعلقات توڑ لیں گے ۔ اس بات سے خاتون مزید مایوس ہوگئی ، مگر سب سے بڑی مایوسی اس کو حال ہی میں ہاتھ لگی ۔

      ایک دن وہ اپنے گھر پہنچی تو انہوں نے بین اور اپنی سوتیلی بہن کو جسمانی تعلقات بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ علامتی تصویر ۔
      ایک دن وہ اپنے گھر پہنچی تو انہوں نے بین اور اپنی سوتیلی بہن کو جسمانی تعلقات بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ علامتی تصویر ۔


      خاتون نے بتایا کہ حال ہی میں اس کو پتہ چلا کہ اس کی چھوٹی بہن چار مہینے کی حاملہ ہے اور بین کے بچے کی ماں بننے والی ہے ۔ یہ جان کر اس کو مزید حیرانی ہوئی ، کیونکہ اس کو تب معلوم ہوا کہ بریک اپ سے کافی پہلے سے بین اور اس کی بہن کے درمیان رشتے قائم تھے ۔ خاتون نے لکھا کہ وہ کافی غمگین ہے اور ٹھگا ہوا محسوس کررہی ہے ۔ مگر اس کے بعد اس نے ارادہ کرلیا کہ وہ نہ ہی اپنی بہن سے رشتہ رکھے گی اور نہ ہی اپنے والدین سے ۔

      ریڈٹ پر بہت سے لوگوں نے خاتون کے اس فیصلہ کی حمایت کی اور اس کو صحیح ٹھہریا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دھوکہ باز کے ساتھ نہ رہنے کا خاتون کا فیصلہ بالکل صحیح تھا اور اس کو دھوکہ دینے میں اس کی بہن بھی شامل تھی ، اس لئے اس نے بہن سے بھی تعلقات توڑ کر ٹھیک کام کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: