ہوم » نیوز » عالمی منظر

اپنی جانگھ سے ایک سیکینڈ میں توڑ دیتی ہے تربوز ، خاتون کے مسلز دیکھ کر شرما جائے کوئی بھی مرد!

BRAZILIAN QUADZILLA کے نام سے مشہور Alessandra Alves نے اپنی فٹنس ٹریننگ کی شروعات 14 سال کی عمر سے ہی کردی تھی ۔ یوٹیوب چینل Truly سے اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے سامنے اس طرح طاقت کی نمائش کرنا کافی اچھا ہے

  • Share this:
اپنی جانگھ سے ایک سیکینڈ میں توڑ دیتی ہے تربوز ، خاتون کے مسلز دیکھ کر شرما جائے کوئی بھی مرد!
اپنی جانگھ سے ایک سیکینڈ میں توڑ دیتی ہے تربوز ، خاتون کے مسلز دیکھ کر شرما جائے کوئی بھی مرد! (Credit- Truly)

لڑکیوں کو نازک ماننے کا زمانہ چلا گیا ہے ۔ اب خواتین باڈی بلڈنگ  (Woman Bodybuilder) جیسے مردوں کے شعبہ میں بھی قدم رکھ کر دنیا کو چونکا رہی ہیں ۔ برازیل کی Alessandra Alves ایسی ہی باڈی بلڈر ہیں ، جن کی طاقت دیکھ کر کوئی بھی دانتوں تلے انگلی دبا لے ۔ برازیل میں ایلے سانڈرا خاص طور پر اپنی مضبوط اور بڑی جانگھوں کیلئے مشہور ہیں ۔ آپ ان کی طاقت کا اندازہ اسی سے لگا سکتے ہیں کہ وہ ایک بڑا تربوز اپنی جانگھوں کے درمیان رکھتی ہیں اور کچھ ہی سکینڈس میں اس کو توڑ دیتی ہیں ۔ فٹنس اور باڈی بلڈنگ کی دنیا میں ان کی الگ ہی شناخت ہے ۔


BRAZILIAN QUADZILLA کے نام سے مشہور Alessandra Alves نے اپنی فٹنس ٹریننگ کی شروعات 14 سال کی عمر سے ہی کردی تھی ۔ یوٹیوب چینل Truly سے اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے سامنے اس طرح طاقت کی نمائش کرنا کافی اچھا ہے اور کسی خاتون کو اتنا زیادہ بوجھ اٹھاکر اسکاٹس کرتے دیکھنا اور بھی دلچسپ ہوتا ہے ۔ Alessandra Alves نے اپنے کریئر کی شروعات ایک فٹنس ماڈل کے طور پر کی تھی اور پھر وہ باڈی بلڈنگ کے شعبہ میں اتریں ۔


وہ زیادہ تر اسکاٹس کی پریکٹس کرتی ہیں تاکہ ان کی جانگھیں زیادہ سے زیادہ مضبوط رہیں ۔ ان کی پسندیدہ مشین لیگ ٹریننگ ہی ہے ۔ وہ 120۔130 کلو گرام کا وزن لے کر اسکاٹس کرتی ہیں ۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی جانگھیں اور نیچے کا حصہ زیادہ سے زیادہ مضبوط رہے ۔ انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے 150 کلو گرام کا وزن لے کر اسکاٹس کرکے ریکارڈ بنایا ہے ۔ اس طرح کی فٹنس ٹریننگ سے وہ کافی خوش ہوتی ہیں ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 22, 2021 07:09 PM IST