உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی میں ایسی حالت میں پہنچا دولہا کہ غصہ میں ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگ گئی دلہن ، دیکھتے رہ گئے لوگ

    شادی میں ایسی حالت میں پہنچا دولہا کہ غصہ میں ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگ گئی دلہن ، دیکھتے رہ گئے لوگ

    شادی میں ایسی حالت میں پہنچا دولہا کہ غصہ میں ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگ گئی دلہن ، دیکھتے رہ گئے لوگ

    امریکہ میں ایک دلہن اپنی شادی کی دن ہی اپنے کزن بھائی کے ساتھ فرار ہوگئی جو اس کا ایکس بوائے فرینڈ بھی تھا ۔ دولہا شادی میں شراب پی کر آگیا تھا ، جس سے دلہن ناخوش تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کسی بھی جوڑے کیلئے ان کی شادی کا دن کافی خاص ہوتا ہے ، کیونکہ یہ دن ان کی زندگی کا سب سے یادگار دن بن جاتا ہے ۔ لڑکا اور لڑکی اپنی شادی کو خاص بنانے کیلئے کئی تیاریاں کرتے ہیں ، مگر جب ان کے خاص دن پر کوئی رکاوٹ آجائے تو ان کا ہی نہیں ، شادی میں آئے مہمانوں کا بھی موڈ خراب ہوجاتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ امریکہ کے رہنے والے ایک جوڑے کی شادی میں ہوا ۔ اس شادی میں کچھ ایسا ہوگیا کہ سوشل میڈیا پر یہ موضوع بحث بن گیا ہے ۔

      امریکہ کے میری لینڈ میں شادی کا رنگ اس وقت پھیکا پڑگیا جب خود دلہن ہی فرار ہوگئی ۔ ہوا کچھ یوں کہ 24 سال کی سئیریا اپنے 28 سال کے بوائے فرینڈ سیم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی تھی ۔ وہ اور ان کے بوائے فرینڈ ایک ٹریولر ہیں اور دونوں کو جپسی یعنی بنجاروں کی طرح زندگی گزارنا پسند ہے ۔ دونوں کافی طویل عرصہ سے ریلیشن شپ میں تھے ، جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا ۔

      تاہم شادی کے دن سیم جب شراب کے نشے میں شادی کی جگہ پر پہنچا تو اس کو دیکھ کر سئیریا کا موڈ خراب ہوگیا ۔ اس نے فورا فیصلہ کرلیا کہ وہ سیم سے شادی نہیں کرے گی ۔ اسی شادی میں سئیریا کا کزن بھائی ، جو اس کا ایکس بوائے فرینڈ بھی تھا ، موجو تھا ۔ کائلی نے سئیریا کو سمجھایا کہ اس کو سیم سے شادی نہیں کرنی چاہئے اور اس کے ساتھ فرار ہوجانا چاہئے ۔ سئیریا کو کائلی کی بات ٹھیک لگی اور وہ اسی وقت شادی سے بھاگ گئی ۔

      تصویر : YouTube/TLC
      تصویر : YouTube/TLC


      ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق جب سئیریا نے کائلی کو شادی میں شرکت کی دعوت دی تو سیم نے اس کی مخالفت کی ۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ کائلی شادی میں آئے ۔ 21 سال کے کائلی نے سئیریا سے کہا کہ اس کو سیم کی ایسی حالت دیکھ کر سئیریا پر ترس آرہا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ سئیریا اپنی ساری زندگی سیم جیسے شاتھ کے ساتھ گزارے ۔ اس نے کہا کہ سئیریا ایک جپسی ہے اور اس کو فی الحال شادی کے بندھن میں نہیں بندھنا چاہئے ۔ کائلی اور سئیریا کو شادی پروگرام میں ایک دوسرے کو کس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور پھر دونوں وہاں سے فرار ہوگئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: