உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا ہے چین میں 'بزنس ڈرنکنگ' ، جس کی وجہ سے کمپنی مینیجر نے کی خاتون ساتھی کی آبروریزی

    کیا ہے چین میں 'بزنس ڈرنکنگ' ، جس کی وجہ سے کمپنی مینیجر نے کی خاتون ساتھی کی آبروریزی ۔ علامتی تصویر ۔

    کیا ہے چین میں 'بزنس ڈرنکنگ' ، جس کی وجہ سے کمپنی مینیجر نے کی خاتون ساتھی کی آبروریزی ۔ علامتی تصویر ۔

    آخر کیا ہے یہ بزنس ڈرنکنگ (business drinking) جس کی وجہ سے کارپوریٹ دنیا میں کام کرنے والی خواتین کو کافی غیر آرام دہ محسوس ہوتا ہے ۔

    • Share this:
      چین میں جیک ما کی کمپنی علی بابا کے ایک سینئر مینیجر پر اپنی خاتون ساتھی کی آبروریزی کا الزام لگا ہے ۔ اس کے بعد پورے ملک میں بزنس ڈرنک کو لے کر بحث چھڑ گئی ہے ۔ آخر کار کیا ہے یہ بزنس ڈرنکنگ جس کی وجہ سے کارپوریٹ دنیا میں کام کرنے والی خواتین کو کافی غیر آرام دہ محسوس ہوتا ہے ۔ آبروریزی کے واقعہ کے بعد چین کے لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ آفس میں شراب پینے کی روایت کو ختم کردیا جائے ۔

      بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پبلک ریلیشنز کنسلٹینٹ کے طور پر کام کرنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ کس طرح انہیں کلائنٹس کے ساتھ پارٹی کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ۔ دراصل چین میں ذاتی تعلقات بنانے کا کلچر ہے اور اس کو لے کر کہا جاتا ہے کہ یہ کاروبار کو فروغ اور انتظامیہ کی نظروں میں احترام حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے ۔

      نوجوان ملازمین سینئر ساتھیوں کو احترام دینے کیلئے پیگ لگاتے ہیں ۔ اسی طرح کاروباری بھی اپنے کلائنٹس کو متاثر کرنے کیلئے ایسا ہی کرتے ہیں ۔ اس روایت میں خاتون ملازمین کو بھی شامل ہونا پڑتا ہے ۔ کئی خواتین نے کہا کہ اس میں انہیں زبردستی شامل کرایا جاتا ہے ۔ اس محفل میں فحش چٹکلے بھی لوگ سناتے ہیں ، لیکن نوکری میں بندھے ہونے کی وجہ سے ہم صرف مسکرا کر رہ جاتی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں کئی مرتبہ سینئر مینیجر جونیئر ملازمین کو اپنے حصہ کا بھی پیگ پینے کیلئے کہتے ہیں ، جس کی وجہ سے جونیئر نشے میں مدہوش ہوجاتے ہیں ۔

      چین میں سینئریٹی کا ایک کلچر ہے ، جس کی وجہ سے باس کو 'نا' کہنا مشکل ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے ملازمین منع نہیں کرپاتے ہیں ۔ ملازمین کو یہ بھی ڈر ہوتا ہے کہ اگر منع کریں گے تو وہ کریئر میں آگے نہیں بڑھ پائیں گے ۔

      علی بابا کمپنی میں کام کرنے والی متاثرہ خاتون ملازم نے الزام لگایا ہے کہ کاروبار سے وابستہ شراب روایت میں وہ شامل ہوئیں ۔ شراب پینے سے وہ بیہوش ہوگئیں ۔ اس دوران اس کی آبروریزی کی گئی ۔ خاتون ملازم نے گیارہ صفحات کے خط میں اپنی آپ بیتی بیان کی ہے ۔

      متاثرہ نے بتایا کہ اس کے سینئر نے شراب پینے کا حکم دیا ، اس کے بعد آنکھ کھلنے پر اس نے خود کو ننگا پایا ۔ اس کو اس دوران پیش آئے واقعہ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر خاتون نے دعوی کیا کہ اس رات مینیجر کمرے میں آیا تھا ۔

      چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر یہ خط وائرل ہورہا ہے ۔ لوگ شراب پینے کی صدیوں پرانی روایت کے خلاف آواز اٹھانے لگے ہیں ۔ وہیں علی بابا نے مینیجر کو نوکری سے نکال دیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: