உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG :۔ 9 خواتین سے شادی کرکے برا پھنسا شخص، ایک مہینے میں ہی ہوگئی ایسی حالت، جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    OMG :۔ 9 خواتین سے شادی کرکے برا پھنسا شخص، ایک مہینے میں ہی ہوگئی ایسی حالت، جان کر اڑجائیں گے ہوش! ۔ تصویر : جیم پریس ۔

    OMG :۔ 9 خواتین سے شادی کرکے برا پھنسا شخص، ایک مہینے میں ہی ہوگئی ایسی حالت، جان کر اڑجائیں گے ہوش! ۔ تصویر : جیم پریس ۔

    جہاں بہت سے لوگ شادی کو سنبھال نہیں پاتے ہیں تو وہیں برازیل میں رہنے والے آرتھر اوورسو ایک تقریب میں نو خواتین کے ساتھ شادی کر کے سرخیوں میں چھا گئے تھے ۔

    • Share this:
      دنیا میں شادی دو لوگوں کے ملن کو کہتے ہیں ۔ دو نامعلوم افراد اپنی پوری زندگی ایک ساتھ گزارنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ اس رشتے میں بہت زیادہ سمجھوتے اور ذمہ داریاں بھی شامل ہوتی ہیں ۔ لیکن کئی مرتبہ شادی لاکھ کوششوں کے بعد بھی ناکام ہوجاتی ہے ۔ لوگ ایک دوسرے کو نہیں سمجھ پاتے ہیں ، جس کی وجہ سے رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ جہاں بہت سے لوگ شادی کو سنبھال نہیں پاتے ہیں تو وہیں برازیل میں رہنے والے آرتھر اوورسو ایک تقریب میں نو خواتین کے ساتھ شادی کر کے سرخیوں میں چھا گئے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شادی کی پہلی ہی رات دولہے کو خوش کرنے کیلئے دلہن نے جوش میں کرڈالا ایسا کام، پہنچ گئی اسپتال


      پچھلے سال ہی ایک ساتھ نو خواتین سے شادی کر کے آرتھر موضوع بحث بن گئے تھے ۔ ان کی شادی کی تصویریں دیکھ کر کئی مردوں کو بھی رشک آنے لگا۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ چمکنے والی ہر چیز سونا نہیں ہوتی۔ کئی لوگوں کو آرتھر کی طرح زندگی کی چاہت ہونے لگی ، لیکن آرتھر کا نیا انکشاف ان لوگوں کے لیے چونکا دینے والا ہو سکتا ہے ، جو ایک ساتھ نو خواتین کے شوہر بننا چاہتے ہیں۔ آرتھر اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیویوں میں جلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پریشانیاں شروع ہوگئی ہیں۔



       

      یہ بھی پڑھئے : دھرم سنسد کو لے کر SC نے اتراکھنڈ سرکار کو لگائی پھٹکار، کہا: اشتعال انگیز تقریر پر لگائیں روک


      آرتھر نے خود اپنی زندگی کے بارے میں لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نو بیویوں کو ایک ساتھ خوش رکھنے کے لیے انہوں نے شادی کے بعد ایک بیڈ روم روٹین بنا لیا ہے۔ اس میں وہ کوشش کرتے ہیں کہ کوئی پارٹنر تنہا محسوس نہ کرے۔ لیکن اب آرتھر خود بھی اپنے روٹین سے بور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب رومانس ان پر ضرورت سے زیادہ بوجھ بنتا جا رہا ہے۔ روٹین کے مطابق وہ ہر روز اپنی الگ بیوی کو وقت دیتے ہیں ۔ لیکن کئی مرتبہ وہ کسی اور کے ساتھ ہوتے ہیں اور کسی اور کے بارے میں سوچتے ہیں ۔ یہ کافی مایوس کن ہو رہا ہے۔

       

      آرتھر نے بتایا کہ اس کی نو بیویوں میں سے ایک اس سے علاحدگی اختیار کر چکی ہے۔ آرتھر اس کو اکیلا چاہئے تھے ، لیکن وہ اپنی دیگر بیویوں کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے تھے ۔ ایسے میں اس نے آرتھر سے علاحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ جلد ہی دونوں کا طلاق بھی ہو جائے گا۔ آرتھر کو اس علاحدگی کا شدید دکھ ہے لیکن اب وہ اپنی دیگر بیویوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک کی فطرت الگ ہوتی ہے۔ کچھ شرمیلی ہیں اور کچھ حاوی ہونا پسند کرتی ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: