ہوم » نیوز » عالمی منظر

13 کی عمر میں حاملہ ہوئی تھی بچی ، 12 سال کے عاشق کو دھوکہ دے کر اب  دوسرے کے ساتھ پھر ہوئی حاملہ!

روس (Russia) کی رہنے والی 15 سال کی دریا (Darya Sudnishnikova) نے 2020 میں وہاں کے ٹی وی چینل کو دئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ حاملہ ہے ۔ اس وقت اس کی عمر صرف 13 سال (Girl Pregnant At 13 تھی ۔ اب اس نے اپنی دوسری پریگنینسی کا اعلان روتے ہوئے کیا ہے ۔

  • Share this:
13 کی عمر میں حاملہ ہوئی تھی بچی ، 12 سال کے عاشق کو دھوکہ دے کر اب  دوسرے کے ساتھ پھر ہوئی حاملہ!
13 کی عمر میں حاملہ ہوئی تھی بچی ، 12 سال کے عاشق کو دھوکہ دے کر پھر ہوئی حاملہ!

قدرت نے خاتون کو ماں بننے کا تحفہ دیا ہے ۔ یہ تحفہ ایک عمر میں صحیح رہتا ہے ۔ 18 سال کی ہونے کے بعد ایک لڑکی کا جسم اس قابل ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے اندر دوسری زندگی کی پرورش کرپائے ۔ حالانکہ کئی مرتبہ ایسے معاملات سامنے آجاتے ہیں جن میں انتہائی کم عمر میں لڑکیاں حاملہ ہوجاتی ہیں ۔ ان معاملات میں ان کی صحت کو کافی خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ خود ہندوستان میں بچہ شادی کے بعد کئی بچیوں کی موت زچگی کے دوران ہوجاتی ہے ۔ روس کی رہنے والی 15 سال کی دریا نے 2020 میں وہاں کے ٹی وی چینل کو دئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ حاملہ ہے ۔ اس وقت اس کی عمر صرف 13 سال تھی ۔ ساتھ ہی بچے کا باپ اس نے اپنے ساتھ پڑھنے والے ایک 10 سال کے بچے کو بتایا تھا ۔


اس انکشاف کے بعد سنسنی پھیل گئی تھی ۔ کئی ڈاکٹرس نے اس دعوی کو غلط بتایا تھا ۔ دریا اس عمر میں حاملہ ہوسکتی تھی ، لیکن جس بچے کو باپ بتایا گیا تھا ، ڈاکٹرس کے مطابق وہ باپ بننے کے لائق تھا ہی نہیں ۔ اروین نام کے اس بچے نے بھی تسلیم کیا تھا کہ وہ دریا کے ہونے والے بچہ کا باپ ہے ۔ حالانکہ بعد میں سچ سامنے آیا کہ کسی نے دریا کی آبروریزی کی تھی ، جس کی وجہ سے وہ حاملہ ہوگئی تھی ۔ لیکن اروین نے اس وقت بھی اس کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ اب خبر ہے کہ اگست 2020 میں بچی کو جنم دینے والی دریا پھر سے حاملہ ہے ۔


سال بھر کی بھی نہیں ہوئی ہے بیٹی


روس کے زہلیجنوگورسک میں رہنے والی دریا نے گزشتہ سال اگست ماہ میں اپنی بیٹی ایمیلیا کو جنم دیا تھا ۔ پہلے اس نے اپنے ساتھ پرائمری اسکول میں پڑھنے والے اروین کو بچہ کا باپ بتایا تھا ، لیکن بعد میں پولیس کو بتایا کہ اس کی کسی 14 سال کے لڑکے نے آبروریزی کی تھی ، جس کی وجہ سے وہ حاملہ ہوگئی تھی ۔ دریا کی زچگی کافی مشکل تھی ۔ اتنی کم عمر میں ایک بچی کو پیدا کرنا کافی خطرناک تھا ۔ اب 15 سال کی ہوچکی دریا پھر سے حاملہ ہے ۔ وہ چھ ہفتے کی حاملہ ہے اور ڈاکٹر کے ساتھ مشاورت میں ہے ۔ وہ فیصلہ نہیں کر پارہی ہے کہ اس کو یہ بچہ رکھنا ہے یا اسقاط حمل کروانا ہے ۔

اس مرتبہ دوسرے کو بتایا باپ

اتنی کم عمر میں ماں بن کر دریا دنیا بھر میں موضوع بحث بن گئی تھیں ۔ دریا نے اپنی پریگنینسی سے وابستہ تفصیلات سوشل میڈیا پر جم کر شیئر کی تھیں ۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ سے دریا مہینے میں تقریبا پانچ لاکھ 17 ہزار روپے کماتی ہے ۔ اب اس نے اپنی دوسری پریگنینسی کا اعلان روتے ہوئے کیا ۔ اس مرتبہ اس نے بچے کے باپ کے نام بھی انکشاف کردیا ہے ۔ اس کے دوسرے بچے کا باپ اس کا عاشق اروین نہیں ہے ۔ اس مرتبہ اس کے بچہ کا باپ اس کا نیا عاشق 17 سال کا میکسم ہے ، جس کو وہ ڈیٹ کررہی ہے ۔ دریا نے بتایا کہ گزشتہ سات ماہ سے اس کا کوئی نیا پارٹنر نہیں بنا ہے ، جس کی وجہ سے اس کے بچے کا باپ میکسم ہی ہے ۔

دوسری پریگنینسی کو لے کر دیا کافی کنفیوز ہے ۔ وہ فیصلہ نہیں کرپارہی ہے کہ اس کو یہ بچہ رکھنا ہے یا اسقاط حمل کرانا ہے ۔ اس نے کہا کہ ابھی وہ پریقین نہیں ہے کہ بچہ کتنا بڑا ہے ؟ اگر یہ چھ ہفتے کا ہے تو وہ فیٹس ہوچکا ہے ۔ اس کو مارنا صحیح نہیں ہوگا ، لیکن ساتھ ہی اپنی گیارہ مہینے کی بیٹی کے ساتھ دوسرا پچہ وہ سنبھال نہیں سکتی ہے ۔ اس نے کہا کہ نہ اس کے پاس وقت ہے اور نہ ہی پیسہ ، ایسے میں وہ دوسرا بچہ نہیں سنبھال پائے گی ۔

بتادیں کہ دریا کی کمائی کا ذریعہ انسٹاگرام تھا ، جہاں اس کے ساڑھے چھ لاکھ فالوورس تھے ، لیکن ابھی اس کا اکاونٹ بلاک کردیا گیا ہے ، کیونکہ وہ 18 سال کی نہیں ہوئی ہے ۔ اس نے بتایا کہ پریگنینسی سے اس کی ماں بھی حیران ہے ۔ ساتھ ہی اس کے عاشق میکسم نے بھی بچے کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا ہے ۔ ایسے میں دریا نے سوشل میڈیا پر کافی جذباتی پوسٹ کی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 29, 2021 06:08 PM IST