உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    13 ڈراونی فلمیں دیکھنے والے شخص کو یہ کمپنی دے گی 95 ہزار روپے! ایسے کرسکتے ہیں اپلائی

    13 ڈراونی فلمیں دیکھنے والے شخص کو یہ کمپنی دے گی 95 ہزار روپے! ایسے کرسکتے ہیں اپلائی ۔ علامتی تصویر ۔

    13 ڈراونی فلمیں دیکھنے والے شخص کو یہ کمپنی دے گی 95 ہزار روپے! ایسے کرسکتے ہیں اپلائی ۔ علامتی تصویر ۔

    جی ہاں ، آپ نے صحیح پڑھا ، صرف فلمیں دیکھ کر اب آپ پیسے کما سکتے ہیں ۔ ایک کمپنی ایسے انسانوں کی تلاش کررہی ہے جو ان کے ذریعہ دی گئی 13 ڈراونی فلموں کی فہرست میں شامل فلموں کو دیکھے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں فلمیں دیکھنے کا کافی شوق ہے۔ لیکن سنیما سے محبت کرنے والوں میں الگ الگ زمرے کے لوگ ہوتے ہیں۔ کئی وہ جو ہر طرح کی فلمیں دیکھ لیتے ہیں، مگر جب ڈراونی فلموں کی باری آتی ہے تو وہ کانپنے لگتے ہیں ۔ دوسری جانب وہ لوگ ہوتے ہیں ، جنہیں سنیما کا باقی ہر جانر بورنگ لگتا ہے ، انہیں صرف ڈراونی فلمیں ہی اچھی لگتی ہیں ۔ ایسے لوگوں کیلئے اب روپے کمانے کا بڑا موقع ہے ، وہ بھی صرف فلمیں دیکھ کر ۔

      فلمیں دیکھنے کیلئے کیوں پیسے دے رہی کمپنی؟

      جی ہاں ، آپ نے صحیح پڑھا ، صرف فلمیں دیکھ کر اب آپ پیسے کما سکتے ہیں ۔ ایک کمپنی ایسے انسانوں کی تلاش کررہی ہے جو ان کے ذریعہ دی گئی 13 ڈراونی فلموں کی فہرست میں شامل فلموں کو دیکھے ۔ اس دوران کمپنی ایک فٹ بینڈ کے ذریعہ فلم دیکھنے والے شخص کی ہارٹ بیٹ ناپے گی اور دیکھے گی کہ لو بجٹ والی فلمیں بھی شخص کو اتنا ہی ڈرا پاتی ہیں یا نہیں جتنا بڑے بجٹ کی فلمیں ڈراتی ہیں ۔ فائنانس بز نام کی ایک کمپنی ایسے کسی شخص کی تلاش کررہی ہے جو ان کیلئے 13 ڈراونی فلمیں دیکھ کر بتا سکے کہ فلم سے اس کو کتنا ڈر لگا ۔ اس شخص کو فلم کو ریٹ بھی کرنا ہوگا اور اس کی ہارٹ بیٹ بھی مانیٹر کی جائے گی ۔ اس طرح کمپنی یہ پتہ لگائے گی کہ جتنا روپے ہارر فلموں کو بنانے میں لگایا جارہا ہے ، اتنا پیسہ اصل میں لگانا ٹھیک ہے بھی یا نہیں ۔

      کون کون سی فلمیں فہرست میں شامل ہیں؟

      سا

      ایمیٹی ویلے ہارر

      اے کوائٹ پلیس

      اے کوائٹ پلیس پارٹ 2

      کینڈی مین

      انسائٹیس

      سینیسٹر

      دی بلیئر وچ پروجیکٹ

      گیٹ آوٹ

      دی پرز

      ہیلوئن

      پیرانارمل ایکٹیویٹی

      اینابیل

      کتنے ملیں گے پیسے؟

      کمپنی نے کہا کہ جو بھی شخص فلم دیکھنے کیلئے سلیکٹ کیا جائے گا اس کو ایک فٹ بینڈ دی جائے گی  جس کے ذریعہ اس کی ہارٹ بیٹ مانیٹر کی جائے گی ۔ فلم دیکھنے کے بعد اس کو 95 ہزار روپے ملیں گے اور اس کے ساتھ ہی 50 ڈالر یعنی تین ہزار سے زیادہ روپے فلم کے دوران کچھ کھانے پینے کیلئے دئے جائیں گے ۔

      کیسے کریں اپلائی؟

      کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فارم جاری کیا ہے ، جس کو بھرنا ہوگا اور کمپنی اس میں سے لوگوں کو سلیکٹ کرے گی ۔ 26 ستمبر تک ہی یہ فارم بھرا جاسکتا ہے ۔ یکم اکتوبر تک امیدواروں کو سلیکٹ کیا جائے گا اور اس سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا جائے گا ۔ چار اکتوبر تک کمپنی فٹ بینڈ بھیج دے گی ۔ امیدوار کے پاس نو اکتوبر سے 18 اکتوبر تک کا وقت رہے گا جب وہ فلمیں دیکھ کر اپنی رپورٹ تیار کرسکتا ہے ۔ اپلائی کرنے کیلئے سب سے بڑی شرط یہ ہے کہ امیدوار صرف امریکہ کا ہی رہنے والا ہونا ضروری ہے اور اس کی عمر کم سے کم 18 سال ہونی چاہئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: