உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیٹی کی سہیلی پر آگیا باپ کا دل ، ماں کو ملے دھوکہ سے بھڑک اٹھی لڑکی ، اٹھایا ایسا قدم، سبھی کے اڑگئے ہوش

    بیٹی کی سہیلی پر آگیا باپ کا دل ، ماں کو ملے دھوکہ سے بھڑک اٹھی لڑکی ، اٹھایا ایسا قدم، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ (Credit- TikTok)

    بیٹی کی سہیلی پر آگیا باپ کا دل ، ماں کو ملے دھوکہ سے بھڑک اٹھی لڑکی ، اٹھایا ایسا قدم، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ (Credit- TikTok)

    ڈائنا نام کی ایک لڑکی نے اس کہانی کو ٹک ٹاک پر شیئر کیا ہے ۔ اس کا کنبہ ایک فیملی ریسٹورنٹ چلاتا ہے ، جہاں اس کی سہیلی کام کرتی تھی ۔ تاہم اس کو اس بات کا ذرہ برابر بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس کی سہیلی کا معاشقہ اس کے ہی اپنے باپ کے ساتھ چل رہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کسی بھی رشتے میں دھوکہ دینا کبھی اچھا نہیں ہوتا۔ خاص طور پر اگر یہ دھوکہ میاں بیوی کے رشتے میں ہو تو معاملہ مزید سنگین ہو جاتا ہے ۔ ایک لڑکی کے غصے کی انتہا اس وقت ہوگئی جب اس کو معلوم ہوا کہ اس کے باپ نے اس کی ماں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور وہ بھی اس کی بیسٹ فرینڈ کے لئے ۔

      ڈائنا نام کی ایک لڑکی نے اس کہانی کو ٹک ٹاک پر @diana.j.t نام کے ایک اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے ۔ اس کا کنبہ ایک فیملی ریسٹورنٹ چلاتا ہے ، جہاں اس کی سہیلی کام کرتی تھی ۔ تاہم اس کو اس بات کا ذرہ برابر بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس کی سہیلی کا معاشقہ اس کے ہی اپنے باپ کے ساتھ چل رہا ہے ۔

      ڈائنا کی یہ سہیلی اس سے 3 سال بڑی ہے اور گھر پر ہی پڑھائی کرتی ہے ۔ باقی اوقات میں وہ ڈائنا کے ہی ریستوران میں کام کرتی تھی ۔ گریچن نام کی اس سہیلی کا معاشقہ یہاں کام کرتے ہوئے اپنی ہی سہیلی کے باپ کے ساتھ ہوگیا ۔ ڈائنا کی ماں کو اس بات کی خبر تھی کہ اس کے شوہر کا ماشقہ کسی اور خاتون سے ہے ۔ حالانکہ اس کو اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ خاتون ان کی بیٹی کی سہیلی ہے ۔ ڈائنا کا یہ بھی دعوی ہے کہ ایک وقت میں اس کی سہیلی کا کرش اس کے اوپر بھی تھا ، لیکن بعد میں اس کو ڈائنا کے باپ کے ساتھ محبت ہوگئی ۔

      ایک لڑکی کے غصے کی انتہا اس وقت ہوگئی جب اس کو معلوم ہوا کہ اس کے باپ نے اس کی ماں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور وہ بھی اس کی بیسٹ فرینڈ کے لئے ۔ علامتی تصویر ۔
      ایک لڑکی کے غصے کی انتہا اس وقت ہوگئی جب اس کو معلوم ہوا کہ اس کے باپ نے اس کی ماں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور وہ بھی اس کی بیسٹ فرینڈ کے لئے ۔ علامتی تصویر ۔


      ڈائنا کو یہ جان کر کافی برا لگا کہ اس کا باپ ایک 26 سالہ لڑکی کیلئے اس کی ماں کو چھوڑ رہا ہے ۔ ایسے میں اس نے اس پورے واقعہ کو سوشل میڈیا پر سہیلی کے نام کے ساتھ شیئر کردیا اور یہ بھی لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے خوبصورت ہیں، جو دھوکہ باز ہے وہ دھوکہ باز ہی رہے گا ۔

      وہیں جب ڈائنا کی ماں کو اس کی سہیلی اور باپ کے درمیان معاشقہ کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے پورے ریستوران کے سامنے اس کو جم کر پھٹکار لگائی ۔ تاہم اس سے اس کے شوہر کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اب ڈائنا کی ماں نے دوسری شادی کر لی ہے اور وہ کافی خوش ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: