உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون رپورٹر کے ساتھ لائیو کے دوران لوگوں نے کردیا کچھ ایسا کہ ہوگئی آگ ببولہ، ویڈیو وائرل

    خاتون رپورٹر کے ساتھ لائیو کے دوران لوگوں نے کردیا کچھ ایسا کہ ہوگئی آگ ببولہ، ویڈیو وائرل ۔ تصویر : Twitter/@LGonTV

    خاتون رپورٹر کے ساتھ لائیو کے دوران لوگوں نے کردیا کچھ ایسا کہ ہوگئی آگ ببولہ، ویڈیو وائرل ۔ تصویر : Twitter/@LGonTV

    اسپورٹس رپورٹر لنڈسے گف (Lyndsey Gough) نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے ، جس میں لائیو رپورٹنگ کے دوران لوگ ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ (Sports Reporter Harassed on Camera) کرتے نظر آرہے ہیں ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      رپورٹنگ کرنا اتنا آسان نہیں جتنا ٹی وی پر لگتا ہے ۔ چیزوں کی تہہ تک پہنچنا اور پھر صحیح الفاظ کا انتخاب کرکے کیمرے کے سامنے بولنا بڑی بات ہے ۔ ایسے میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو پریشان کرنا درست نہیں ۔ حال ہی میں ایک خاتون رپورٹر کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ۔ ایک اسپورٹس رپورٹر لائیو رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ میدان سے باہر جاتے ہوئے شائقین نے ان کو پریشان کرنا شروع کر دیا اور ان کو زبردستی چھونے لگے ۔

      امریکہ کی اسپورٹس رپورٹر لنڈسے گف حال ہی میں ایک کالج فٹ بال میچ کی رپورٹنگ کے لئے گئی تھیں ۔ یہ میچ شمالی کیرولائنا کے بینک آف امریکہ اسٹیڈیم میں کلیمسن ٹائیگرز اور جارجیا بلڈوگس کی ٹیم کے درمیان کھیلا جا رہا تھا ۔ میچ ختم ہونے کے بعد نیوز چینل کی رپورٹر لنڈسے رپورٹ کر رہی تھیں کہ آتے جاتے شائقین نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی ۔ لنڈسے نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ان کو کس طرح پریشان کر رہے ہیں ۔ ایک لمحہ ایسا بھی آتا ہے جب لنڈسے آن کیمرہ ہی آگ ببولہ ہوجاتی ہیں اور لوگوں پر غصہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ نہ تو مجھے ٹچ کرو اور نہ ہی میرے سامان کو ٹچ کرو ۔


      ویڈیو میں نظر آرہے کچھ لوگ کیمرے کے سامنے عجیب و غریب حرکتیں کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں چھو کر وہاں سے جاتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ 57 سیکنڈ کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لنڈسے نے کہا کہ یہ تو پورا بھی نہیں ہے ، مجھے اس سے بھی زیادہ پریشان کیا جا رہا تھا ۔ کیا ہم لوگوں کے اسپیس کا احترام کر سکتے ہیں ؟

      لنڈسے نے 5 ستمبر کو ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا ہے ، لیکن صرف تین دنوں میں ہی اس ویڈیو کو 1 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور ہزاروں لوگوں نے اس ویڈیو کو لائیک اور ری ٹویٹ کیا ہے ۔ کئی لوگ رپورٹر کی حمایت کر رہے ہیں اور ایسے مشکل وقت میں بھی ہمت بنائے رکھنے پر ان کی تعریف کر رہے ہیں ۔ وہیں کئی دیگر میڈیا تنظیموں کی خواتین صحافیوں نے بھی لنڈسے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ہے ۔

      دوسری طرف بہت سے ایسے لوگ ہیں جو دبی زبان میں ان کے خلاف تبصرہ کر رہے ہیں ۔ ایک شخص نے کہا کہ کسی کو بھی آپ کو چھونے کا حق نہیں ہے ، لیکن آپ بیچوں بیچ کھڑی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: