شراب نہیں پیتی تھی لڑکی ، دوستوں نے ضد کرکے خالی پیٹ پلادی ، ہوا ایسا بھیانک انجام ، سب کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین
انگلینڈ (England) کے برائٹن شہر میں ایک ایسا چونکانے والا معاملہ سامنےآیا ہے ، جو سوشل میڈیا (Social Media) پر موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ یہاں کی رہنے والی ایک 27 سالہ لڑکی کی خالی پیٹ شراب (Alcohol) پینے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 23, 2020 05:33 PM IST

شراب نہیں پیتی تھی لڑکی ، دوستوں نے ضد کرکے خالی پیٹ پلادی ، ہوا ایسا بھیانک انجام ، سب کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین
انگلینڈ (England) کے برائٹن شہر میں ایک ایسا چونکانے والا معاملہ سامنےآیا ہے ، جو سوشل میڈیا (Social Media) پر موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ یہاں کی رہنے والی ایک 27 سالہ لڑکی کی خالی پیٹ شراب (Alcohol) پینے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ لڑکی فٹنس فریک تھی اور شراب کو بالکل بھی ہاتھ نہیں لگاتی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق اس نے پہلی مرتبہ ہی شراب پی تھی اور اس کی موت ہوگئی ۔
میٹرو یو کے کی ایک خبر کے مطابق ڈاکٹرس نے بتایا کہ ایلس ایلبرٹ بریڈفورڈ (Alice Burton Bradford) کی موت خالی پیٹ شراب پینے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ ایلس کو ایک انتہائی نایاب بیماری تھی اور شاید اس کو خود بھی اس کے بارے میں پتہ نہیں تھا ۔ یہ ایک موٹابالیزم سے وابستہ کنڈیشن ہے ، جس میں خالی پیٹ شراب پینا زہر سے بھی زیادہ خطرنک ثابت ہوتا ہے ۔ ایلس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور انہوں نے اسپتال پہنچنے سے پہلے اپنے گھر کے گارڈن میں ہی دم توڑ دیا ۔
View this post on Instagram
صحت کو لے کر سنجیدہ تھی ایلس
ایلس کے دوستوں نے بتایا کہ وہ کبھی شراب نہیں پیتی تھی کیونکہ وہ رنر اور سائیکلسٹ بھی تھی ۔ ایلس کو ان کے دوستوں نے ہی ضد کرکے شراب پینے کیلئے مجبور کیا تھا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایلس نے کچھ گھونٹ ہی الکحل پی تھی ، لیکن اتنے میں ہی اس کے پیٹ میں درد ہونے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی حالت بگڑ گئی ۔
برطانیہ میں ایک ایسا ہی معاملہ پہلے بھی سامنایا تھا ، جب 30 سال کے ایرون ملوے کی موت بھی خالی پیٹ شراب پینے کے فورا بعد ہوگئی تھی ۔ ایلس کے دوستوں نے انٹرنیٹ پر ایلس کی یاد میں ایک کراوڈ فنڈنگ مہم بھی شروع کی ہے ، جس سے وہ اس کے پسندیدہ پارک میں ایلس کے نام کی ایک بینچ لگا سکیں ۔