உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بند گھر کے باہر کئی دنوں سے بھنبھنارہی تھی مکھیاں ، دروازہ کے سوراخ سے نظر آئی ایسی خوفناک چیز، سبھی کے اڑگئے ہوش

    بند گھر کے باہر کئی دنوں سے بھنبھنارہی تھی مکھیاں ، دروازہ کے سوراخ سے نظر آئی خوفناک چیز ۔ علامتی تصویر ۔

    بند گھر کے باہر کئی دنوں سے بھنبھنارہی تھی مکھیاں ، دروازہ کے سوراخ سے نظر آئی خوفناک چیز ۔ علامتی تصویر ۔

    لیسیسٹر میں کئی دنوں سے بند ایک گھر کے باہر کافی تعداد میں مکھیاں اڑ رہی تھیں ۔ یہ مکھیاں دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی تھیں ۔ اس کے ساتھ ہی گھر سے کافی تیز بدبو بھی آرہی تھی ۔ جب پڑوسیوں نے اس کی وجہ جاننے کیلئے گھر کے دورازہ سے اندر دیکھا تو خوفناک چیز نظر آئی ۔

    • Share this:
      دنیا میں کئی طرح کے جرائم کے معاملات سامنے آتے ہیں ۔ حال ہی میں یوکے سے ایک جرم کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ معاملہ شاید لوگوں کی نظر میں نہیں آتا اگر مکھیاں نہیں ہوتیں ۔ لیسیسٹر میں کئی دنوں سے بند ایک گھر کے باہر کافی تعداد میں مکھیاں اڑ رہی تھیں ۔ یہ مکھیاں دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی تھیں ۔ اس کے ساتھ ہی گھر سے کافی تیز بدبو بھی آرہی تھی ۔ جب پڑوسیوں نے اس کی وجہ جاننے کیلئے گھر کے دورازہ سے اندر دیکھا تو خوفناک چیز نظر آئی ۔

      یہاں ایک گھر میں رہنے والے شخص کی موت ہوگئی تھی ۔ شخص گھر میں تنہا ہی رہتا تھا ۔ کسی سے اس کی دوستی نہیں تھی ، جس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اس طرح نہیں گئی کہ شخص کئی دنوں سے نظر نہیں آرہا ہے ، لیکن جب گھر کے اندر لاش سڑنے لگی تو گھر سے بدبو آنی شروع ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی گھر کے باہر مکھیاں بھی بھنبھنانے لگیں ۔ ان مکھیوں کی وجہ سے پڑوسیوں کی توجہ ان کی گھر کی طرف گئی ۔ جب انہوں نے درواوزہ کے لیٹرباکس کے سوراخ سے اندر دیکھا تو لاش نظر آئی ۔

      دی لیسیسٹر لائیو میں شائع ایک خبر کے مطابق مرنے والے کی لاش سب سے پہلے 35 سال کے لنڈا وہارٹن کے بیٹے کریگ نے دیکھی تھی ۔ اندر سے تیز بدبو آرہی تھی ، اس کی وجہ سے آٹزم کا شکار کریگ نے شخص کے گھر سے جھانکا ۔ اس کو اندر لاش نظر آئی ۔ اس نے طور گھر جاکر ماں کو اس بابت بتایا تو خاتون نے اس کی جانکاری پولیس کو دی ۔

      درواوزہ کے لیٹرباکس کے سوراخ سے اندر دیکھا تو لاش نظر آئی ۔
      درواوزہ کے لیٹرباکس کے سوراخ سے اندر دیکھا تو لاش نظر آئی ۔


      پولیس نے اس کے بعد دروازہ توڑ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیا ۔ لاش اتنی بری حالت میں تھی کہ اس کو اٹھا پانا بھی مشکل تھا ۔ کئی لوگوں نے مل کر لاش کو بیگ میں ڈالا ۔ حالانکہ لاش ہٹانے کے بعد اس جگہ کی صفائی نہیں کی گئی ، جس کی وجہ سے ابھی بھی لوگوں کو بدبو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اتھاریٹی نے جلد سے جلد جگہ کی صفائی کرنے کی بات کہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: