உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    16 ہزار مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناچکی ہے یہ خاتون، سچائی جان کر منگیتر نے اٹھایا ایسا قدم

    18 ہزار مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناچکی ہے یہ خاتون، سچائی جان کر منگیتر نے اٹھایا ایسا قدم ۔ تصویر : ٹک ٹاک ۔

    18 ہزار مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناچکی ہے یہ خاتون، سچائی جان کر منگیتر نے اٹھایا ایسا قدم ۔ تصویر : ٹک ٹاک ۔

    ایشلے نے لوگوں کو بتایا کہ اپنے ماضی پر اس کو کوئی افسوس نہیں ہے ۔ آج وہ اس کو چھوڑ چکی ہے اور اپنے منگیتر کے ساتھ خوش ہے ۔ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سیکس ورکر کی زندگی کافی مشکل ہوتی ہے ۔ دنیا کی کچھ خواتین مجبوری میں اس دلدل میں قدم رکھتی ہیں تو وہیں کچھ صرف اپنے شوق کیلئے بھی اس کو بطور پروفیشن منتخب کرتی ہیں ۔ کئی ممالک میں جسم فروشی قانونی ہے جبکہ کچھ جگہوں پر اس پر پابندی ہے ۔ سماج بھی سیکس ورکرس کو عزت کی نظر سے نہیں دیکھتا ، لیکن اب سوشل میڈیا پر کچھ سیکس ورکرس اپنی زندگی اور اپنی مجبوریوں کو دنیا کے سامنے رکھ رہی ہیں اور انہیں میں سے ایک ایشلے ہیں ۔

      ٹک ٹاک پر @trashley_anonymous نام سے موجود ایشلے لوگوں کے ساتھ اپنی زندگی کی کہانی شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ کچھ وقت پہلے اس پروفیشن کو چھوڑنے کے بعد اب نارمل خاتون کی زندگی گزارنی شروع کی ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ سیکس ورکر کے طور پر اس کی زندگی کیسی تھی؟ ایشلے نےاپنے ایک دعوی سے سنسنی مچادی ہے ۔ اس نے بتایا کہ بطور سیکس ورکر اس نے تقریبا 16 ہزار مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے ، لیکن اب اس نے یہ پروفیشن چھوڑدیا ہے اور جلد ہی شادی کرنے والی ہے ۔

      تصویر : ٹک ٹاک ۔
      تصویر : ٹک ٹاک ۔


      ایشلے نے لوگوں کو بتایا کہ اپنے ماضی پر اس کو کوئی افسوس نہیں ہے ۔ آج وہ اس کو چھوڑ چکی ہے اور اپنے منگیتر کے ساتھ خوش ہے ۔ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں ۔ ایشلے کے منگیتر کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ 16 ہزار لوگوں کے ساتھ سو چکی ہے ۔ اس بات کو اس نے حال ہی میں اپنے منگیتر کے ساتھ شیئر کیا ۔ پہلے ایشلے کو ڈر تھا کہ شاید یہ بات اس کی زندگی میں بھونچال لے آئے گی ، لیکن اپنے منگیتر کے رد عمل کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئی ۔ اس نے ایک ویڈیو کے ‍ذریعہ لوگوں کے ساتھ اس خوشی کو شیئر کیا ، جس میں وہ خوشی سے ناچتی نظر آئی ۔

      تصویر : ٹک ٹاک ۔
      تصویر : ٹک ٹاک ۔


      ایشلے نے 20 سالوں تک سیکس انڈسٹری میں کام کیا ۔ اس دوران اس نے 16 ہزار لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کئے ۔ اپنے تجربہ کے بارے میں ایشلے بتاتی ہیں کہ اس کو راتوں کو نیند نہیں آتی تھی ، اس میں خواہش ختم ہوگئی تھی ، اس کے اندر سے سیکس کی خواہش ختم ہوگئی تھی ، اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کو دوبارہ پیار ہوگا اور وہ کبھی خوش بھی ہوگی ، لیکن اس کے منگیتر نے اس کو جینا سکھا دیا ۔ حال ہی میں اس نے اپنے منگیتر سے اپنے ماضی کے کنیکشن کا نمبر شیئر کیا ، لیکن اس کے منگیتر نے یہ جاننے کے بعد اس کو شادی کیلئے پرپوز کردیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: