உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوبصورت پڑوسی کے ساتھ روز فلرٹ کرتی تھی لڑکی ، پھر ہوا کچھ ایسا ، لڑکی کا اڑگیا ہوش

    خوبصورت پڑوسی کے روز فلرٹ کرتی تھی لڑکی ، پھر ہوا کچھ ایسا ، لڑکی کا اڑگیا ہوش ۔ (Credit- TikTok)

    خوبصورت پڑوسی کے روز فلرٹ کرتی تھی لڑکی ، پھر ہوا کچھ ایسا ، لڑکی کا اڑگیا ہوش ۔ (Credit- TikTok)

    فرینسسکا (Francesca Burrin) اپنے گھر کے سامنے رہنے والے دو لڑکوں سے روزانہ کھڑکی پر کھڑی ہوکر فلرٹ (Girl Sending Notes to Neighbour) کرتی تھی ۔ شروعات میں اس کو کوئی جواب نہیں ، لیکن ایک دن کچھ ایسا ہوا جس کی اس کو امید ہی نہیں تھی ۔

    • Share this:
      ہائی ٹیک زمانہ میں بھلا کون کس کی لو لیٹر (Girl Sending Notes to Neighbour) لکھتا ہے ؟ حالانکہ آپ بھی اس بات کو مانتے ہوں گے کہ اولڈ اسکول لو  (Old School Love)  کی بات ہی الگ ہوتی ہے ۔ ایک برطانوی لڑکی نے ایسا ہی پرانا والا رومانس  (Girl Flirting with Handsome Neighbour)  اپنے خوبصورت پڑوسی کے ساتھ کرنا شروع کیا تو اس کو سامنے والے سے دلچسپ جواب ملا ۔

      ٹک ٹاک پر چل رہے  ‘shoot her shot’  ٹرینڈ سے متاثر ہوکر ایک لڑکی نے اپنے گھر کے سامنے رہنے والے پڑوسی کے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کیا ۔ ٹنڈر اور انسٹاگرام کے زمانہ میں لڑکی نے کئی مہینوں تک پڑوسی کے ساتھ کاغذ کے نوٹ کے ذریعہ فلرٹ کیا ۔ پہلے تو اس کو کچھ بھی جواب نہیں ملا ، لیکن بعد میں لڑکی اپنے مقصد میں کامیاب ہوہی گئی ۔ یہ لو اسٹوری کافی دلچسپ ہے ۔

      20 سالہ فرینسسکا برین کو اپنے گھر کے سامنے رہنے والے ایک لڑکے پر کرش ہوگیا ۔ اس نے حال ہی میں ٹک ٹاک پر چل رہے  ‘shoot her shot’ ٹرینڈ سے متاثر ہوکر خود ہی پہلا قدم اٹھایا ۔ لیورپول کے ایک ہاسٹل میں رہنے والے لڑکوں میں سے ایک پر فرینسسکا کا دل آگیا ۔ ایسے میں کئی مہینوں تک لڑکی اپنی دوست کے ساتھ مل کر اس لڑکے کی جاسوسی کرتی رہی اور اس کو کاغذ پر ۔۔۔۔ کا نوٹ لکھ کر پلین بناکر بھیجتی تھی ۔ لڑکے کو رگبی کھیلتے ہوئے بھی لڑکی پردے سے روزانہ دیکھتی تھی ، لیکن اس کو کوئی جواب نہیں مل رہا تھا ۔ کئی مرتبہ تو لڑکیاں آواز لگا کر اور سیٹی بجاکر بھی لڑکے کا دھیان بھٹکاتی تھیں ۔

      ٹک ٹاک پر چل رہے ‘shoot her shot’ ٹرینڈ سے متاثر ہوکر ایک لڑکی نے اپنے گھر کے سامنے رہنے والے پڑوسی کے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کیا ۔ علامتی تصویر ۔
      ٹک ٹاک پر چل رہے ‘shoot her shot’ ٹرینڈ سے متاثر ہوکر ایک لڑکی نے اپنے گھر کے سامنے رہنے والے پڑوسی کے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کیا ۔ علامتی تصویر ۔


      کاغذ کے نوٹ سے فلرٹ کرتے ہوئے کئی مہینے گزرنے کے بعد بھی جب فرینسسکا کو کوئی جواب نہیں ملا تو اس نے ایک دن اپنا اسنیپ چیٹ آئی ڈی ہی اپنی کھڑکی پر لکھ کر چپکا دی ۔ اس کی یہ تدبیر کام کرگئی اور 21 سال کے جو پیئرس نے آخر کار کار اس کو اسنیپ چیٹ پر میسیج کرتے ہوئے لکھا : تم میری پڑوسی ہی ہو نا ؟ یہیں سے ان کی بات چیت کی شروعات ہوگئی اور تھوڑے دنوں میں یہ دوستی پیار میں بدل گئی ۔

      آخر کار فرینسسکا اپنے کھڑکی والے پیار کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوہی گئی اور ان کی ڈیٹنگ کی کہانی کامیاب اسٹوری بن گئی ۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ اس کے بوائے فرینڈ نے بتایا کہ انہیں لڑکیوں کے فلرٹ کرنے کی خبر پہلے ہی دن سے تھی ، پھر بھی وہ اس پر رد عمل نہیں دیتا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: