உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چھپ کر منگیتر کے ساتھ راتیں گزارتی تھی بیسٹ فرینڈ ، خاتون نے خطرناک طریقہ سے لیا بدلہ ، جان کر اڑ جائیں گے دنگ

    چھپ کر منگیتر کے ساتھ راتیں گزارتی تھی بیسٹ فرینڈ ، خاتون نے خطرناک طریقہ سے لیا بدلہ ، جان کر اڑ جائیں گے دنگ

    چھپ کر منگیتر کے ساتھ راتیں گزارتی تھی بیسٹ فرینڈ ، خاتون نے خطرناک طریقہ سے لیا بدلہ ، جان کر اڑ جائیں گے دنگ

    ٹک ٹاک پر جیولری میکر لیو پورٹیلو ( Liv Portillo) نے لڑکی کے دلچسپ بدلہ کی کہانی شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ اس نے اپنی دھوکہ باز دوست کو کیسے سبق (Creative Revenge) سکھایا ۔

    • Share this:
      دوستی دنیا کا وہ رشتہ مانا گیا ہے ، جو کئی مرتبہ خون کے رشتوں پر بھی بھاری پڑجاتا ہے ۔ دل کی ساری باتیں دوست کے ساتھ کی جاسکتی ہیں ۔ حالانکہ ایک لڑکی کو دوستی کے رشتے نے ہی اتنا بڑا دھوکہ دیا کہ اس کا دل ٹوٹ گیا ۔ اس واقعہ کے بعد لڑکی نے ایسا دلچسپ بدلہ لیا ، جس کا جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے ۔

      آن لائن سائٹ مرر کے مطابق اس لڑکی کہانی امریکہ کی جیولری میکر لیو پورٹیلو نے شیئر کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے ۔ اس کلپ میں انہوں نے بتایا کہ دھوکہ ملنے کے بعد لڑکی نے کیسا کرئیٹو نیک لیس اپنی دوست کو تحفہ کرنے کیلئے بنوایا ۔

      لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی اور جلد ہی ان کی شادی ہونے والی تھی ۔ اسی درمیان بیسٹ فرینڈ نے اس کو دھوکہ دیا اور اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ رشتہ قائم کرلیا ۔ اس کو شادی سے کچھ وقت پہلے ہی منگیتر اور سہیلی کے معاشقہ کا پتہ چلا ۔ ایسے میں لڑکی نے اپنی دوست کی سالگرہ پر اس کو ایسا تحفہ دیا ، جس کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئی ۔ ایک گولڈ نیک لیس پر لڑکی نے جو لکھوا تھا وہ سہیلی کو شرمندہ کردینے والا تھا ۔ حالانہ وہ سب کے سامنے پارٹی میں کچھ نہیں کہہ سکی ، لیکن اس کو معاملہ سمجھ میں آگیا ۔

      لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی اور جلد ہی ان کی شادی ہونے والی تھی ۔ (علامتی تصویر)
      لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی اور جلد ہی ان کی شادی ہونے والی تھی ۔ (علامتی تصویر)


      لڑکی نے سونے کے نیک لیس پر لکھوایا تھا کہ میری جوٹھی چیز رکھ لو اور گیارہ جولائی کو اپنی سہیلی کے یوم پیدائش پر سب کے سامنے یہ نیک لیس اس کو تحفہ میں دیا ۔ یہ نیک لیس لڑکی نے لیو پورٹیلو نام کی جیولری میکر سے بنوایا تھا ۔ انہوں نے ہی اس Revenge Necklace کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔

      دلچسپ بات یہ ہے کہ لڑکی نے اس نیک لیس کو بنوانے کا خرچ بھی دوست کے ہی کارڈ سے ادا کیا تھا ۔ اس کلپ کو اب تک ایک ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور تقریبا دو لاکھ لوگوں نے اس کو پسند کیا ہے ۔ یوزرس کا کہنا ہے کہ وہ اس نیک لیس کو ملنے کے بعد لڑکی کی سہیلی اور اس کے بوائے فرینڈ کا رد عمل دیکھنا چاہتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: