உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لاکھوں کمانے والی حسینہ ڈھونڈ رہی ہے سیدھا سادہ شوہر ، درجنوں مردوں سے کھا چکی ہے دھوکہ! وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ

    لاکھوں کمانے والی حسینہ ڈھونڈ رہی ہے سیدھا سادہ شوہر ، درجنوں مردوں سے کھا چکی ہے دھوکہ! وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ ۔ (Credit- Instagram)

    31 سال کی اس گلیمرس حسینہ (Glamorous Girl wants Simple Husband) کی شکایت ہے کہ اس کو اب تک درجنوں مردوں نے رشتے (Cheating in Relationship) میں صرف دھوکہ ہی دیا ہے ۔ ایسے میں اب اس کو کوئی ہائی فائی لڑکا نہیں بلکہ معمولی شوہر چاہئے ۔

    • Share this:
    پیار اور ایمانداری کا پیسے اور لگزری سے کوئی لینا دیبا نہیں ہوتا ہے ، تبھی تو لاکھوں کمانے والی گلیمرس گرل اس وقت ایک سادہ لوح شوہر کی تلاش کررہی ہے ۔ Danii Banks نام کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اپنے ریلیشن شپ میں کئی مرتبہ دھوکہ کھا چکی ہے ، ایسے میں اب اس کو ایک سیدھے سادے انسان سے شادی کرنی ہے ۔

    31 سال کی Danii Banks ماڈل ہیں اور اپنی قاتلانہ اداوں سے انہوں نے کافی پیسے کمائے ہیں ۔ حالانکہ وہ پرفیشنلی جتنی کامیاب ہیں ، Love Life میں وہ اتنی ہی بدقسمت رہی ہیں ۔ اب تک انہوں نے تمام رشتے بنائے ، لیکن ہر مرتبہ انہیں اپنے پارٹنر سے دھوکہ ہی ملا ۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ وہ کسی چکاچوندھ کی بجائے اپنے لئے سیدھا سادہ لڑکا تلاش کررہی ہیں ۔

    Danii Banks نے اب تک کئی ماڈلوں تو کچھ امیر لوگوں کو بھی ڈیٹ کیا ۔ انہیں اس رشتوں میں ہمیشہ ہی دھوکہ ملا ۔ وہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے کئی مرتبہ دیکھا کہ ان کے پارٹنرس انہیں دھوکہ دے رہے تھے اور یہ بات انہیں دوسری خواتین نے میسئج کرکے بھی بتائی ۔ ایک مرتبہ تو ان کے کسی پارٹنر نے ان کے ہی گھر میں دوسری عورت کے ساتھ ڈیٹنگ کی ۔ ان کے ساتھ ہوئے ایسے دھوکے نے انہیں ذہنی طور پر کافی پریشان کردیا ۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ اپنے لئے سادہ لوح لڑکا تلاش کررہی ہیں جو ان کیلئے قابل اعتماد ہو ۔

    Danii Banks نے اب تک کئی ماڈلوں تو کچھ امیر لوگوں کو بھی ڈیٹ کیا ۔ فائل فوٹو ۔
    Danii Banks نے اب تک کئی ماڈلوں تو کچھ امیر لوگوں کو بھی ڈیٹ کیا ۔ فائل فوٹو ۔


    ڈینی کو نارمل لڑکا تو چاہئے ، لیکن ان کی پریشانی یہ ہے کہ کوئی بھی نارمل انسان ان کے گلیمرس اور بولڈ پروفیشن کو قبول شاید ہی کرپائے ۔ انہیں ڈر ہے کہ ان کے پروفیشن کی وجہ سے شاید ہی کوئی نارمل لڑکا انہیں ڈیٹ کرے ۔ ڈینی اپنے والدین کو 50 سالوں سے ایک ساتھ دیکھنے کے بعد یہ سوچتی ہیں کہ وہ کسی نارمل سے لڑکے سے شادی کرکے اپنا گھر بسائیں اور نارمل زندگی گزاریں ۔

    انسٹاگرام پر ساڑھے چھ ملین سے زیادہ فالوورس والی بولڈ ماڈل کی یہ خواہش کب پوری ہوگی یہ تو معلوم نہیں ، لیکن وہ اس کیلئے ڈیٹنگ ایپس کا استعمال کررہی ہیں ۔ تاکہ انہیں ایک اچھا اور سمپل لڑکا شادی کیلئے مل سکے ۔ وہ گھر بسانے کیلئے اپنے انڈے بھی منجمد کروا رہی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: