உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میاں و بیوی ساتھ رہنے کیلئے تلاش کررہے ہیں ایک نئی گرل فرینڈ ، کہا : ہم شادی سے خوش، لیکن چاہئے ایک اور معشوقہ...

    ٹرک ڈرائیور شوہر  (Jessica T.L. Brooks)  اور اس کی بیوی (Gentral Brooks)  اپنے لئے نئی گرل فرینڈ  (Husband-Wife Needs Girlfriend) کی تلاش کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا ۔

    • Share this:
      عام طور پر کس بیوی کی خواہش ہوگی کہ کوئی اور لڑکی اس کے گھر میں آکر رہے ؟ سن کر آپ کو حیرانی ہوگی ، لیکن ایک بیوی خود چاہتی ہے کہ اس کے گھر میں ایک ایسی لڑکی آئے ، جو میاں بیوی کے ساتھ مل کر رہے ۔ اس کا رشتہ (Husband-Wife Needs Girlfriend for Live In) دونوں کے ساتھ ہی ایک رومانٹک اور سیکسوئل ہو ۔ بڑی عجیب بات ہے یہ ، لیکن سو فیصدی سچ ہے ۔

      Jessica T.L. Brooks اور ان کے شوہر Gentral Brooks گزشتہ سات سالوں سے ایک ساتھ ہیں ۔ چار سال پہلے ان کی شادی بھی ہوچکی ہے ۔ دونوں کا کہنا ہے کہ ان کی شادی میں کوئی پریشانی نہیں ہے اور وہ ایک ساتھ کافی خوش بھی ہیں ، پھر بھی انہیں اب اپنے رشتے میں ایک اور لڑکی کو جوڑنے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے اور اس کیلئے وہ نئی گرل فرینڈ کی تلاش کررہے ہیں ۔

      اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے انہوں نے یہ انوکھی ضرورت شیئر کی ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک اور پارٹنر چاہتے ہیں ، جو ان کے ساتھ ان کے ہی گھر میں رہ سکے ۔ جیسیکا ایک بچے کی ماں بھی ہیں اور گھر پر رہتی ہیں جبکہ ان کے شوہر ٹرک ڈرائیور ہیں ۔ شادی کے چار سال بعد انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں ہی اپنی شادی میں ایک اور لڑکی کی ضرورت محسوس کررہے ہیں ۔ اب انہیں اس کیلئے نئی معشوقہ کی تلاش ہے ۔ انہوں نے اس کیلئے منصوبہ بھی تیار کرلیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فورا ہی اس نئی گرل فرینڈ کے ساتھ شفٹ نہیں ہوجائیں گے ۔ کچھ دن کی کورٹ شپ کے بعد ہی وہ ساتھ میں رہیں گے ۔

      اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے انہوں نے یہ انوکھی ضرورت شیئر کی ہے ۔
      اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے انہوں نے یہ انوکھی ضرورت شیئر کی ہے ۔

      یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ؟

      جس طرح کے ریلیشن شپ میں جانے کیلئے جیسیکا اور اس کے شوہر تیار ہیں ، اس رشتے کو Polyamory Relationship کہتے ہیں ۔ اس طرح کے رشتے میں انسان کو ایک سے زیادہ پارٹنر کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ، لیکن اس میں تینوں لوگوں کی رضامندی ضروری ہے ۔ یہ تینوں ہی پارٹنرس ایک دوسرے کے ساتھ رومانٹک اور سیکسوئل تعلقات رکھتے ہیں ۔ اب ایسے رشتے کو کسی بھی سماج میں منظوری ملنی آسان نہیں ہے ۔ دونوں ہی میاں بیوی کو شکایت ہے کہ سماج اور ان کے کنبے میں لوگ اس کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے ہیں ۔

      کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ جیسیکا اپنے شوہر کے دباو میں ایسا کررہی ہیں ۔ حالانکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کی رضامندی سے ہورہا ہے ۔ جیسے ہی انہیں ایسی پارٹنر ملے گی ، جو انہیں اور ان کی لائف اسٹائل کو اپنا سکے ، وہ اس رشتے کو آگے بڑھائیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: