ہوم » نیوز » عالمی منظر

شادی کے بعد پکنک منانے گیا جوڑا، 10 دنوں تک کھانا پانی کے بغیر پیڑ پر رہنا پڑ گیا لٹکا ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

Horror Story of Jungle : سائبیریا کے Kamchatka علاقہ میں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا ۔ اس کے بارے میں سن کر ہی آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ۔

  • Share this:
شادی کے بعد پکنک منانے گیا جوڑا، 10 دنوں تک کھانا پانی کے بغیر پیڑ پر رہنا پڑ گیا لٹکا ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش
شادی کے بعد پکنک منانے گیا جوڑا، 10 دنوں تک کھانا پانی کے بغیر پیڑ پر رہنا پڑ گیا لٹکا ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش (Credit- The Siberian Times)

شادی کے بعد ایک نیا جوڑا جنگل (Horror Story of Jungle) میں پنکنک منانے کیلئے گیا تھا ، لیکن یہاں اس کو جو کچھ بھی برداشت (Couple spent 10 days on tree) کرنا پڑا ، وہ کسی برے خواب سے کم نہیں تھا ۔ Anton  اور Nina Bogdanov کیلئے 10 دن موت سے آنکھ مچولی کھیلنے والے تھے ۔ انہیں ایک پیڑ کا سہارا مل گیا ورنہ ان کا پیچھا کر رہے جنگلی بھالو  (Hungry bear stalked couple for 10 days) نے ان کا شکار کرہی لیا ہوتا ۔


Siberia کے Kamchatka  علاقہ میں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا ۔ اس کے بارے میں سن کر ہی آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ۔ Anton  اور Nina Bogdanov نام کے جوڑا نے شادی کے بعد ایڈوینچر کیلئے جنگل میں ایک رات گزارنے کا منصوبہ بنایا ۔ جنگل میں جاتے ہوئے ان کی گاڑی ایک گہرے گڑھے میں پھنس گئی اور پھر شروع ہوگیا ان کا خوفناک سفر۔


جہاں یہ جوڑا پھنسا تھا ، وہاں نہ تو موبائل نیٹ ورک تھا اور نہ ہی کوئی دوسری گاڑی ۔ انہوں نے وہاں سے Banniye Springs کے ٹوریسٹ بیس جانے کا فیصلہ کیا ۔ وہ جیسے وہاں سے کچھ دور چلے ، انہیں پیچھے سے بھالو آتا نظر آیا ۔ پہلے تو انہوں نے بھالو کو ڈرانے کی کوشش کی اور وہ ڈر بھی گیا ، لیکن اس نے بعد میں بھالو نے انہیں دوڑانا شروع کردیا ۔ کسی طرح 200 یارڈ تک جانے کے بعد میاں بیوی ایک درخت پر چڑھ گئے ۔ نینا بتاتی ہیں کہ بھالو نے ایک مرتبہ تو ان کے شوہر کو تقریبا مار ہی ڈالا تھا ، لیکن انہوں نے پانی کی بوتل پھینک کد اس کی توجہ بھٹکائی اور ان کے شوہر درخت پر چڑھ گئے ۔ انہوں نے تقریبا دو دن اسی درخت پر گزارے اور بھالو انہیں مسلسل دیکھتا رہا ۔


انہوں نے دو دن بعد کسی طرح درخت سے اتر کر ندی کے دوسرے کنارے پر جانے کا فیصلہ کیا ۔ وہ جیسے ہی ندی پار کرکے کنارے پر پہنچے تو بھالو پھر انہیں دوڑانے لگا ۔ ایک مرتبہ پھر انہیں درخت کا ہی سہارا لینا پڑا ۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ حالت یہ تھی کہ بھالو لگاتار ان کے نیچے اترنے کا ہی انتظار کررہا تھا ۔ ایسے میں ایک شخص سوتا بھی تھا تو دوسرا اس کی نگرانی کرتا تھا ۔ انہوں نے ایک درخت سے دوسرے درخت پر چڑھتے ہوئے کسی طرح 10 دن گزارے ۔ ان کے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں تھا اور جنگل میں ٹھنڈ بھی بہت تھی ۔

آخر کار بھالو نے مان لی ہار

10 دنوں تک انتظار کرنے کے بعد آخر کار بھالو نے ہار مان ہی لی اور وہ کسی دوسرے شکار کی تلاش میں چلا گیا اور پھر کسی طرح یہ جوڑا اپنی گاڑی تک پہنچ گیا ۔ یہاں انہیں اور گاڑیاں نظر آئیں اور ریسکیو ٹیم بھی ، تب جاکر ان کی جان میں جان آئی ۔ اسی درمیان انہیں پتہ چلا کہ گزشتہ سال بھالو چار لوگوں کو اپنا شکار بنا چکا ہے ۔ وہ جس جنگل میں گئے تھے ، وہاں تقریبا 23 ہزار جنگلی بھالو رہتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 18, 2021 05:08 PM IST