உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیکس لائف کو سدھارنے کیلئے اس شخص نے کیا بیوی کے ساتھ ایسا تجربہ ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

    سیکس لائف کو سدھارنے کیلئے اس شخص نے کیا بیوی کے ساتھ ایسا تجربہ ، جان کر اڑجائیں گے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    سیکس لائف کو سدھارنے کیلئے اس شخص نے کیا بیوی کے ساتھ ایسا تجربہ ، جان کر اڑجائیں گے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    ٹویٹر پر ایک شخص نے اپنا ایک کنفیشن شیئر کیا ہے ، جس میں اس نے بتایا ہے کہ اس نے بیوی کے ساتھ سیکس لائف (Sex Life) کو سدھارنے کیلئے ایک تجربہ کیا ، مگر وہ ناکام ثابت ہوا ۔ اب شوہر کو اس تجربہ کے سائیڈ افیکٹ جھیلنے پڑ رہے ہیں ۔

    • Share this:
      کئی جوڑے ایسے ہوتے ہیں ، جو اپنے رشتے میں رومانس کو شروعات کی طرح بنائے رکھنا چاہتے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے درمیان پیار اور رومانس وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جائے اور اس رومانس کو بڑھانے کیلئے الگ الگ طرح کے تجربات کرتے رہتے ہیں ۔ ایک شخص نے بھی اپنی سیکس لائف کو بہتر بنانے کیلئے بیوی کے ساتھ ایک تجربہ کیا ، لیکن اس کا تجربہ الٹا پڑگیا ، جس کا خمیازہ اس کو گزشتہ تین سالوں سے بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

      سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک اکاونٹ ہے فیس ہول ، جس پر لوگ نام بتائے بغیر اپنی زندگی سے وابستہ راز کو لوگوں کو بتاتے ہیں ۔ یہ ایک کنفیشن پیج ہے ۔ حال ہی میں اس اکاونٹ پر ایک شخص کا کنفیشن شیئر کیا گیا ہے ، جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے ، لیکن اس کے کنفیشن کو پڑھ کر دیگر مرد بھی اپنی زندگی سے وابستہ تجربات شیئر کررہے ہیں ۔

      دراصل اس شخص نے اپنے کنفیشن میں بتایا ہے کہ جب بھی وہ اور اس کی اہلیہ سیکس کرتے تھے تو وہی ہمیشہ رومانس کی شروعات کرتا تھا اور اس کے بعد دونوں سیکس کرتے تھے ۔ اس نے سوچا کہ وہ اب رومانس کی شروعات نہیں کرے گا اور اپنی بیوی کو شروعات کرنے کا موقع دے گا ۔ اس نے اس کو ایک تجربہ کے طور پر آزمایا تاکہ اس کو پتہ چل سکے کہ اس کی بیوی بھی اتنا ہی رومانس چاہتی ہے جتنا وہ اپنے رشتے میں چاہتا ہے ۔ مگر اس شخص کے ساتھ سب کچھ الٹا ہوگیا اور اب اس کو گزشتہ تین سالوں سے اس تجربہ کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔



      اس شخص نے یہ تجربہ اس لئے کیا تاکہ اس کی بیوی رومانس کی شروعات کرے ، مگر نتیجہ اس کے بالکل برعکس نکلا اور بیوی نے خود سے کبھی شروعات نہیں کی ۔ یہ شخص اس کو موقع دیتا رہا ، مگر اس سے سیکس کرنے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بیوی نے کبھی شروعات ہی نہیں کی ۔ ایسا کرتے کرتے تین سال گزر گئے اور اب میاں بیوی نے گزشتہ تین سالوں سے سیکس نہیں کیا ہے ۔

      اس شخص نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ بیوی کے ساتھ رومانس کو کافی مس کرتا ہے ، مگر اب وہ اس کے ساتھ زبردستی ، اس کی مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں کرنا چاہتا ہے ۔ اس شخص نے کہا کہ وہ اپنی بیوی پر صرف اپنی خوشی کیلئے کچھ بھی کرنے پر زور نہیں ڈالنا چاہتا ہے ، اس لئے وہ خود بھی اس بارے میں بیوی سے کچھ نہیں کہتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: