உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بار بار بریک اپ سے پریشان ہوگئی لڑگی ، شادی کے منڈپ میں اٹھایا ایسا قدم، سبھی رہ گئے حیران

    بار بار بریک اپ سے پریشان ہوگئی لڑگی ، شادی کے منڈپ میں اٹھایا ایسا قدم، سبھی رہ گئے حیران ( تصویر : انسٹاگرام) ۔

    بار بار بریک اپ سے پریشان ہوگئی لڑگی ، شادی کے منڈپ میں اٹھایا ایسا قدم، سبھی رہ گئے حیران ( تصویر : انسٹاگرام) ۔

    برازیل میں رہنے والی انسٹاگرام ماڈل کرس گیلیرا (Instagram Model Cris Galera) نے انوکھی شادی کی ۔ لڑکوں سے پریشان کرس نے خود سے شادی (Model Marries Herself) کرلی ۔ اس شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      شادی ایک ایسا بندھن ہے ، جس میں دو افراد ہمیشہ کیلئے بندھ جاتے ہیں ۔ دونوں کا رشتہ اس طرح جڑ جاتا ہے کہ مرتے دم تک نہیں ٹوٹتا ۔ لیکن آج کے دور میں رشتوں میں دھوکہ عام بات ہے اور اس کی وجہ سے کچھ لوگوں کا رشتوں پر سے بھروسہ ہی ٹوٹ جاتا ہے ۔ ایسے ہی رشتوں کے دھوکے سے پریشان کرس نے دھوم دھام شادی تو کی ، لیکن خود سے ۔ اس ماڈل کی شادی میں بے حساب پیسہ خرچ کیا گیا ۔ سب کچھ ٹاپ کلاس کا تھا لیکن جب شادی کے وقت دولہا کو بلایا گیا تو اس نے اعلان کیا کہ وہ خود سے ہی شادی کر رہی ہیں ۔

      انسٹاگرام ماڈل کرس نے لڑکوں کو طویل عرصے سے ڈیٹ کیا ، لیکن ہر رشتے کا ایک ہی انجام یعنی بریک اپ دیکھ کر اس نے خود سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کرس نے پہلے محسوس کیا کہ خوش رہنے کیلئے اس کو ایک ساتھی کی ضرورت ہے ، جس کے ساتھ وہ ہر چیز شیئر کرسکے ۔ لیکن کئی مرتبہ بریک اپ کے بعد اس نے تنہا رہنے کا فیصلہ کیا ۔ طویل عرصے تک تنہا رہنے کے بعد اس کو احساس ہوا کہ وہ اکیلی کافی ہے ۔ اس کے بعد اس نے خود سے شادی کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ ایک شاندار تقریب میں اس نے اپنے قریبی دوستوں کو بلایا اور خود سے ان کے سامنے شادی کی ۔

      کرس کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ 33 سالہ کرس نے بتایا کہ اب وہ عمر کے اس مرحلہ پر آگئی ہے ، جہاں وہ میچیور ہے اور اپنے آپ کو کافی مضبوط سمجھتی ہے ۔ پہلے وہ تنہا ہونے سے ڈرتی تھی ، لیکن اب اس کو اپنے ساتھ وقت گزارنا زیادہ اچھا لگنے لگا ہے ۔ کرس نے بتایا کہ ہر رشتے میں اس کو آخری میں دھوکہ اور مایوسی ملی ، جس کی وجہ سے اس نے تنہا رہنے کا فیصلہ کیا ۔ اب اس کو اپنے ساتھ ہی رشتہ اچھا لگ رہا ہے اور اسی وجہ سے اس نے خود سے شادی کرلی ۔



      کرس نے خود سے رشتے کو دو قدم آگے لے جاتے ہوئے پورے رسم و رواج سے شادی کی ۔ اس نے پادری کو بلایا ، سھی انتظامات کئے اور اس کے بعد اس نے اپنے لیے دلہن کا لباس لیا ۔ یہ شادی کافی زیادہ موضوع بحث بنی ہوئی ہے ، لیکن کئی لوگوں نے اس کیلئے کرس کو ٹرول بھی کیا ۔ حالانکہ کرس کا کہنا ہے کہ اس کو کوئی پروا نہیں ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں ۔ وہ خود سے شادی کر کے کافی خوش ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: