உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بازار گئی گرل فرینڈ کو شخص نے گھر بلالی دوسری لڑکی ، لوٹتے ہی انڈویئر میں بالکنی سے لٹکایا

    بازار گئی گرل فرینڈ کو شخص نے گھر بلالی دوسری لڑکی ، لوٹتے ہی انڈویئر میں بالکنی سے لٹکایا ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    بازار گئی گرل فرینڈ کو شخص نے گھر بلالی دوسری لڑکی ، لوٹتے ہی انڈویئر میں بالکنی سے لٹکایا ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    ٹویٹر پر ایک شخص کے دھوکہ کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا گیا ، جہاں اس کو ابھی تک ایک کروڑ دس لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ حالانکہ ویڈیو کے بارے میں لوگوں کی رائے الگ الگ ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      محبت میں بھرسہ انتہائی ضروری ہے ، کیونکہ رشتہ اسی پر قائم رہتا ہے ۔ اگر محبت میں بھروسہ نہ ہو تو اس کی زندگی بہت چھوٹی ہو جاتی ہے ۔ اس کے بعد بھی  کچھ لوگ اپنے ساتھی کو دھوکہ دینے سے باز نہیں آتے ہیں ۔ ایسے ہی ایک دھوکے باز عاشق کی کرتوت کو اس کے پڑوسی نے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے ۔ یہ شخص اپنی گرل فرینڈ کی غیر موجودگی میں دوسری لڑکی کے ساتھ گھر میں رنگ رلیاں منا رہا تھا ، لیکن جیسے ہی اس کی گرل فرینڈ واپس آئی تو اس نے اپنی دوسری لوور  کو گھر کی بالکنی سے نصف عریاں حالت میں ہی لٹکا دیا۔

      یہ عجیب و غریب منظر اس شخص کے پڑوسی نے اپنے موبائل میں ریکارڈ کرلیا ۔ جس کو انہوں نے بعد میں ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردیا ، جہاں یہ وائرل ہو گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکی کو گھر کے باہر بالکنی سے لٹکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہ لڑکی صرف اپنے انڈویئر میں نظر آرہی ہے ۔ ویڈیو میں نیچے کئی دوسرے لوگ کھڑے ہو کر اس کو دیکھتے نظر آرہے ہیں۔



      اچانک آگئی تھی گرل فرینڈ

      اس واقعہ کے سلسلہ میں بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ کولمبیا میں پیش آیا ۔ اسے 7 ستمبر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا تھا ۔ اپ لوڈ ہونے کے بعد کچھ ہی گھنٹوں میں کروڑوں لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھ لیا تھا ۔ ویڈیو کی شروعات میں ایک گھر کے نیچے چیختی ہوئی لڑکی دکھائی دے رہی ہے ۔ یہ لڑکی دروازے پر دستک دیتے ہوئے زور زور سے چیخ رہی ہے ۔ لڑکی کہہ رہی ہے کہ دروازہ کھولو ، میں جانتی ہوں کہ تم اندر ہو ، یہ آخری مرتبہ ہے جب تم میرے ساتھ ایسا کر سکوگے ۔ اس کے بعد ایک نیم برہنہ شخص گھر کی بالکنی میں نظر آتا ہے ، جس کے ساتھ ایک اور لڑکی نظر آتی ہے ۔ دونوں کافی کم کپڑوں میں دکھائی دے رہے تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ نیچے کھڑی لڑکی اس شخص کی معشوقہ تھی جبکہ دوسری کے ساتھ وہ اپنی معشوقہ کو دھوکہ دے رہا تھا ۔



      جیسے ہی نیچے کھڑی گرل فرینڈ دروازہ کھول کر اوپر آئی تو اس کے بوائے فرینڈ نے دوسری لڑکی کو بالکنی سے لٹکا دیا ۔ لوگ نیچے سے یہ سارا منظر دیکھ رہے تھے ۔ کسی نے اس کا ویڈیو بنایا اور اس کو ٹویٹر پر شیئر کردیا ، جہاں اب یہ ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔ لڑکی اور شخص دونوں بالکنی سے نیچے کود گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے غائب ہوگئے ۔ اس ویڈیو کو اب تک کروڑوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: