உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جم سے آتے ہی شوہر کو پروٹین پاوڈر دیتی تھی بیوی ، 30 کلو وزن گھٹنے پر کھلا خوفناک راز!

    جم سے آتے ہی شوہر کو پروٹین پاوڈر دیتی تھی بیوی ، 30 کلو وزن گھٹنے پر کھلا خوفناک راز! ۔ تصویر : ٹک ٹاک ۔

    جم سے آتے ہی شوہر کو پروٹین پاوڈر دیتی تھی بیوی ، 30 کلو وزن گھٹنے پر کھلا خوفناک راز! ۔ تصویر : ٹک ٹاک ۔

    امریکہ میں رہنے والے ایک جوڑے کے درمیان کشیدگی اتنی بڑھ گئی کہ بیوی نے اپنے شوہر کو پروٹین پاوڈر میں زہر ملا کر دینا شروع کردیا ۔ اس سلو پوائزن کی وجہ سے شخص کی جان چلی جاتی ، لیکن وزن گھٹنے میں آئی تیزی کی جانچ کروانے پر وقت رہتے ہی یہ راز کھل گیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک تو ہوتی ہی رہتی ہے ، مگر ان لڑائیوں کے درمیان دونوں کا پیار برقرار رہتا ہے ، لیکن یہ ٹکراو کتنا باہری ہے یہ معنی رکھتا ہے ۔ اگر دونوں میں سے کسی ایک کے دل میں نفرت اور کڑواہٹ ساری حدیں پار کرجائے تو رشتے میں بڑی درار آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ کئی مرتبہ یہ تلخی اس سطح تک بڑھ جاتی ہے کہ چیزیں ہاتھ سے نکل جاتی ہیں ۔ ان معاملات میں جان لینے تک کے کیسیز دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ امریکہ میں رہنے والے ایک شخص کو پتہ بھی نہیں چلا کہ کب اس کی بیوی کے دل میں شوہر کیلئے اتنی تلخی پیدا ہوگئی کہ اس نے اس شخص کی جان لینے کی بھی سازش رچ ڈالی ۔

      امریکہ میں رہنے والے اس جوڑے کو دیکھ کر کسی کو بھی ایسا ہی لگتا کہ دونوں کتنے خوش ہیں ۔ شادی کے سترہ سال دونوں نے ہنسی خوشی سے گزارے ۔ بیوی شوہر کا کافی خیال رکھتی تھی ۔ شوہر کے جم سے آنے کے بعد وہ خود اپنے شوہر کو پروٹین شیک بناکر دیتی تھی ۔ لیکن شوہر کو بھی اس بات کی خبر نہیں تھی کہ اس شیک سے اس کی صحت بننے کی بجائے بگڑتی جارہی ہے ۔ دراصل خاتون شیک میں آرسینک نام کا زہر ملا کر شوہر کو دیتی تھی ۔ اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب شخص کو اپنے وزن میں کافی کمی محسوس ہونے لگی ۔

      ڈیلی اسٹار کی ایک خبر کے مطابق امریکہ کے جنوبی کیرولینا میں رہنے والے 56 سال کے جے ڈی میک کیبے کو اس کی بیوی طویل عرصہ سے زہر دے رہی تھی ۔ جے ڈی کی بیوی ایرن سے اس کی شادی 17 سال پہلے ہوئی تھی ۔ دونوں کے دو بچے بھی تھے ۔ یہ جوڑا ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہا تھا ۔ اس درمیان اچانک جے ڈی کو کافی کمزوری محسوس ہونے لگی ۔ اس کے پیٹ میں درد سمیت اس کا وزن کافی تیزی سے کم ہونے لگا ۔ جب کم ہوتے وزن کی جانچ کی گئی تو ڈاکٹرس نے خوفناک انکشاف کیا ۔

      ایرن کافی طویل عرصہ سے جے ڈی کو پروٹین پاوڈر میں آرسینک زہر ملا کر دے رہی تھی ، جس کی جے ڈی کو خبر بھی نہیں تھی ۔ اس زہر کی وجہ سے کچھ مہینوں سے اس کے آنتوں میں سوجن اور جوڑوں میں درد رہنے لگا تھا ۔ ساتھ ہی اس کا وزن اتنا کم ہوگیا کہ لوگ اس کو کینسر مریض سمجھنے لگے ۔ اسی درمیان ایرن کے رویہ میں بھی تبدیلی آگئی تھی ۔ اس نے جے ڈی پر دھوکہ دینے اور ڈرگس اور شراب کی وجہ سے ذہنی مریض بننے کا الزام لگایا ۔ ان کے ساتھ ہی اس نے جے ڈی سے علاحدگی اختیار کرلی ۔ طلاق کے بعد ہی جے ڈی نے اپنا چیک اپ کروایا ۔ ٹیسٹ میں سامنے آئی رپورٹ کی بنیاد پر جے ڈی نے ایرن پر زہر دینے کا الزام لگایا ہے ۔ اب پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: