உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایلین کے ساتھ رات گزار کر گھر لوٹا شخص ، ہاتھ دیکھتے ہی بیوی نے فورا دیدیا طلاق

    ایلین کے ساتھ رات گزار کر گھر لوٹا شخص ، ہاتھ دیکھتے ہی بیوی نے فورا دیدیا طلاق ۔ علامتی تصویر ۔

    ایلین کے ساتھ رات گزار کر گھر لوٹا شخص ، ہاتھ دیکھتے ہی بیوی نے فورا دیدیا طلاق ۔ علامتی تصویر ۔

    امریکہ میں رہنے والے ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ ایلینس نے اس کا اغوا (Aliens Abducted Man) کرلیا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے شخص کے ہاتھوں میں نینو چپ لگا دی تھی ۔ اس کے بعد ایلینس نے اس شخص (Man Kidnapped By Aliens) کو واپس زمین پر چھوڑ تو دیا ، لیکن اس کی پوری زندگی برباد ہوگئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دنیا میں ایلینس کو لے کر آج بھی تذبذب ہے ۔ کچھ کا خیال ہے کہ ایلینس ہوتے ہیں تو کچھ کہتے ہیں کہ ایلینس محض ایک خیال ہے ۔ حالانکہ فلموں اور سائی فائی سیریلز کی وجہ سے لوگوں کے ذہن میں ایلینس کی الگ ہی شبیہ بن گئی ہے ۔ کوئی ان ایلینس کو اچھا سمجھتا ہے تو کسی کا ماننا ہے کہ ان سے چھیڑ چھاڑ صحیح نہیں ہے ۔ اس درمیان گزشتہ کچھ وقت سے امریکہ سے ایلینس سے متعلق خبروں نے زور پکڑ رکھا ہے ۔

      امریکہ میں رہنے والے ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ ایلینس نے اس کا اغوا کرلیا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے شخص کے ہاتھوں میں نینو چپ لگا دی تھی ۔ اس کے بعد ایلینس نے اس شخص کو واپس زمین پر چھوڑ تو دیا ، لیکن اس کی پوری زندگی برباد ہوگئی ۔ زمین پر چھوڑے جانے کے بعد اس شخص کی بیوی نے اس کو طلاق دیدیا ۔ اپنی ذاتی زندگی میں پریشان اس شخص کی نوکری بھی اس کے بعد چلی گئی ۔ اب اس نے اپنی زندگی کی اس حالت کیلئے ذمہ دار ایلینس کو بتایا ہے ۔

      امریکہ کے رہنے والے اسٹیو کولبرن نے دعوی کیا ہے کہ ابھی تک ایلینس نے اس کا سینکڑوں مرتبہ اغوا کیا ہے ۔ اسٹیو کے مطابق ایلینس کا جسم اسٹیل سے بنا ہوا ہوتا ہے ۔ یہ دیکھنے میں گرے رنگ کے ہوتے ہیں ۔ اسٹیو نے امریکہ کے کوسٹ ٹو کوسٹ شو میں اپنے ساتھ پیش آئے اس پورے واقعہ کے بارے میں بتایا ۔ اس نے بتایا کہ اس کی پوری زندگی ایلینس نے تبادہ کردی ہے ۔ ایلینس کی وجہ سے اس کی شادی شدہ زندگی ختم ہوگئی ہے ۔ ایلینس کی وجہ سے اس کی اہلیہ نے اس سے طلاق لے لیا ہے ۔ اس نے بتایا کہ ایک مرتبہ اس نے اپنے گھر کے پاس یو ایف او دیکھا اور وہیں سے ایلینس اس کو کھینچ کر لے گئے ۔ اس کے بعد تو اغوا کا سلسلہ نکل پڑا ۔



      اسٹیو نے بتایا کہ ایلینس نے کئی مرتبہ اس کا اغوا کیا ۔ اس کے بعد ایلینس نے اس کے ہاتھ میں ایک چپ لگادی ۔ بیوی نے اس کو طلاق دیدیا ۔ رشتہ ٹوٹنے کے بعد اس نے اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی ، لیکن ایلینس اس کے ذہن میں ایسے بس گئے تھے کہ وہ اپنے کام پر بھی توجہ نہیں دے پایا اور جلد ہی اس کی نوکری چلی گئی ۔ اب وہ بالکل تنہا رہ گیا ہے ۔ اس نے دعوی کیا کہ اس کی بیوی نے بھی ایلینس دیکھے ہیں ، لیکن اس کی بیوی نے ان سبھی چیزوں کا ذمہ دار اسٹیو کو بتاتے ہوئے اس سے طلاق لے لیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: