ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہنی مون پر کھلی شوہر کی سچائی ، اب بیوی کے کپڑے اور زیورات پہن کر دلہن بنے گا دولہا

33 سالہ جیک اور 30 سال کی جے ہاروی نے سال 2018 میں لومیریج کی تھی ۔ شادی کے بعد دونوں ہنی مون کیلئے وسٹ شائر کے سینٹر پارکس میں گئے ۔ یہاں جیک کی بیوی ہاروی کو پتہ چلا کہ اس کے شوہر کے اندر ایک لڑکا نہیں بلکہ ایک لڑکی چھپی ہوئی ہے ۔

  • Share this:
ہنی مون پر کھلی شوہر کی سچائی ، اب بیوی کے کپڑے اور زیورات پہن کر دلہن بنے گا دولہا
ہنی مون پر کھلی شوہر کی سچائی ، اب بیوی کے کپڑے اور زیورات پہن کر دلہن بنے گا دولہا ۔ (Photo Credit- Kennedy News and Media)

آج کل شادیوں کا ٹرینڈ بدل گیا ہے ۔ دو لڑکے آپس میں شادی کرلیتے ہیں ، دو لڑکیاں آپس میں شادی کرلیتی ہیں اور تو اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو عمر کے آخر مرحلہ میں شادی کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں ۔ برطانیہ میں ایک ایسی ہی شادی سامنے آئی ہیں ، جہاں تین سال پہلے دولہا بنا ایک شخص اب دولہن بننے کیلئے بے قرار ہے ۔


33 سالہ جیک اور 30 سال کی جے ہاروی نے سال 2018 میں لومیریج کی تھی ۔ شادی کے بعد دونوں ہنی مون کیلئے وسٹ شائر کے سینٹر پارکس میں گئے ۔ یہاں جیک کی بیوی ہاروی کو پتہ چلا کہ اس کے شوہر کے اندر ایک لڑکا نہیں بلکہ ایک لڑکی چھپی ہوئی ہے ۔ یہ بات جان کر میک اپ آرٹسٹ ہاروی نے شوہر کو چھوڑ دینے کی بجائے اس کا ساتھ  دیا ۔ اب دونوں ایک مرتبہ پھر سے شادی کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، جس میں جیک کو اپنی اصلیت پوشیدہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔


جیک اور ہاری سال 2007 میں آن لائن ملے تھے ۔ سال 2010 میں گرافک ڈیزائنر جیک اور ہاروی کا رشتہ پیار میں بدلنے لگا ۔ اس کے بعد انہوں نے سال 2018 میں شادی کرلی ۔ 30 مہمانوں کی موجودگی میں ان کی شادی ہوئی تھی ۔ دو مہینے بعد جیک نے ہنی مون پر اپنی بیوی کو یہ سچائی بتادی کہ وہ ہمیشہ سے ایک ٹرانسجینڈر بننا چاہتے تھے ۔


جیک کی بیوی ہاروی بتاتی ہیں کہ ان کے شوہر گیارہ سال کی عمر میں لڑکی بننا چاہتے تھے ۔ جب انہیں پتہ چلا تو انہوں نے 45000 پاونڈ خرچ کرکے ان کی سرجری کراکر خاتون بننے میں مدد کی ۔ وہ یاد کرتی ہیں کہ جب پہلی مرتبہ ان کے شوہر نے ڈریس پہنی اور انہوں نے خود ان کا میک اپ کیا تو جیک سے رائنا بننے پر ان کے شوہر کافی آزاد محسوس کررہے تھے ۔

اب پھر ہوگی شادی اور دلہن بنے گی رائنا

ہاروی اب رائنا ( پہلے جیک ) کے ساتھ اپنی دوبارہ شادی کا منصوبہ بنارہی ہیں ۔ وہ کافی خوشی سے کہتی ہیں کہ اس مرتبہ وہ دونوں ہی بلیک ڈریس پہنیں گی اور رائنا دلہن کی طرح سج کر اپنا خواب پورا کرے گی ۔ رائنا کو اس بات کی بھی خوشی ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے ان کا پورا ساتھ دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 12, 2021 06:44 PM IST